• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

خشک میوہ جات صحت کے لیے فائدہ مند یا نقصان دہ؟

شائع November 30, 2020
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی— شٹر اسٹاک فوٹو

سرد موسم کے ساتھ خشک میوہ جات کا استعمال بڑھ جاتا ہے مگر کیا یہ صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں یا نقصان دہ؟

اگر آپ کے ذہن میں یہ سوال موجود ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ خشک میوہ جات (چینی سے پاک ہو تو) صحت کے لیے مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

پھل جسم کو اہم غذائی اجزا جیسے فائبر اور پوٹاشیم کے حصول کا اچھا ذریعہ ہوتے ہیں، مگر بیشتر افراد اس پر توجہ نہیں دیتے۔

ان میں ایسے بائیو ایکٹیو اجزا جیسے پولی فینولز اور کیروٹین جسم کو اضافی طبی فوائد پہنچاتے ہیں۔

تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پھلوں کو کھانا امراض قلب، کینسر اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔

اگر پھل کھانا مشکل ہے تو خشہ میوہ جات کا زیادہ استعمال اس کا ایک آسان اور مزیدار حل ہے۔

خشک میوے کی شکل میں دستیاب پھل، تازہ پھلوں کے مقابلے میں پورا سال دستیاب ہوتے ہیں، ان کو محفوظ رکھنا بھی آسان ہوتا ہے جبکہ صحت کے لیے نقصان دہ اشیا کے متبادل کے طور پر ان کا استعمال کیا جاسکتتا ہے۔

امریکا کی پین اسٹیٹ یویورسٹی کی تحقیق میں خشک میوہ جات کے استعمال سے مرتب اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ خشک میوہ جات کھانے کے عادی ہوتے ہیں وہ زیادہ اہم غذائی اجزا بشمول فائبر اور پوٹاشیم کو جزوبدن بناتے ہیں، تاہم وہ زیادہ کیلوریز جسم کا حصہ بنالیتے ہیں۔

محققین کا کہنا تھا کہ خشک میوہ جات بہترین اجزا کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے مگر لوگوں کو یقینی بنانا چاہتیے کہ ان میں چینی موجود نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقدار کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ کیونکہ تازہ پھل کے مقابلے میں ان کا حجم کم ہوتا ہے کیونکہ پانی کو نکال لیا جاتا ہے، مگر زیادہ مقدار میں کھانا ممکن ہوجاتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف دی اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیبیٹس میں شائع ہوئے۔

تحقیق کے دوران 25 ہزار سے زیادہ افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جو 2007 سے 2016 کے دوران ایک غذائی سروے کے دوران اکٹھا کیا گیا تھا۔

ان افراد میں سے 3.7 فیصد پھلوں کو کھانے کے عادی تھے جبکہ 1233 نے خشک میوہ جات کے استعمال کے بارے میں بتایا۔

محققین نے ان افراد کی صحت، جسمانی وزن، کمر کے سائز اور بلڈ پریشر کے ڈیٹا کو بھی دیکھا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ خشک میوہ جات کھانے کے عادت افراد کی غذا زیادہ صحت بخش، جسمانی وزن کم، کمر کا سائز بھی مختصر اور بلڈ پریشر بھی صحت مند سطح پر تھا۔

محققین کا کہنا تھا کہ خشک میوہ جات کھانے والے افراد جسمانی توانائی کو زیادہ خرچ کرتے ہیں اور اس طرح اضافی کیلوریز کی تلافی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کم جسمانی وزن سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ لوگ جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025