• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بٹ کوائن کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

شائع November 30, 2020
بٹ کوائن کی خیالی جھلک — شٹر اسٹاک فوٹو
بٹ کوائن کی خیالی جھلک — شٹر اسٹاک فوٹو

ورچوئل کرنسی بٹ کوائن ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس وقت دنیائے انٹرنیٹ کی اس کرنسی کے ایک یونٹ یا یوں کہہ لیں کہ ایک روپے کی قیمت 19 ہزار ڈالرز سے زیادہ ہوچکی ہے۔

اس کرپٹو کرنسی کی قیمت 19 ہزار 783 ڈالرز (31 لاکھ 54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے تجاوز کرگئی ہے اور اس طرح دسمبر 2017 میں قائم ہونے والے ریکارڈ کو توڑ دیا۔

یعنی ایک بٹ کوائن سے 29 تولے تک سونا خریدا جاسکتا ہے۔

بٹ کوائن کی قیمتوں میں حالیہ دنوں میں بہت تیزی سے اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے۔

گزشتہ ہفتے اس کرنسی کی قیمت بہت تیزی سے گری تھی مگر گزشتہ 72 گھنٹے میں میں 3 ہزار ڈالرز سے زیادہ کا اضافہ ہوچکا ہے۔

ماہرین نے کچھ عرصے پہلے پیشگوئی کی تھی کہ بٹ کوائن کی قیمت سال کے آخر تک ریکارڈ سطح پر جاسکتی ہے، تاہم موجودہ رفتار نے انہیں حیران کردیا ہے۔

بٹ کوائن کی قیمتوں میں اس طرح کا اتار چڑھاؤ نیا نہیں، 2017 میں بھی ایسا دیکھنے میں آیا تھا، مگر ماہرین کو بالکل بھی توقع نہیں تھی کہ موجودہ دنوں میں بٹ کوائن کی قیمت اتنی تیزی سے اوپر جائے گی۔

رواں سال بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ کورونا وائرس کی وبا قرار دی جارہی ہے۔

بٹ کوائن کی قیمت میں اضافے کو دیکھتے ہوئے کچھچ ماہرین نے پیشگتوئی کی ہے کہ آنے والے ہفتوں میں بھی یہ سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے۔

ایک ماہر کا کہنا تھا کہ پے پال، اسکوائر اور مائیکرو اسٹرٹیجی جیسی کمپنیوں کی جانب سے کرپٹو کرنسیوں کی حمایت سے بٹ کوائن کی قیمت 50 ہزار ڈالرز تک پہنچ جانا حیران کن نہیں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024