• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ریلیز ہوتے ہی 'باری 2' نے منفرد ریکارڈ بنالیا

شائع November 30, 2020
گانے نے چند گھنٹوں میں ہی منفرد ریکارڈ بنا لیا —فوٹو: اسکرین شاٹ
گانے نے چند گھنٹوں میں ہی منفرد ریکارڈ بنا لیا —فوٹو: اسکرین شاٹ

معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن اور بلال سعید نے اپنے گانے باری کا دوسرا حصہ 'باری 2' (اُچیاں دیواراں) حال ہی میں ریلیز کیا جس نے چند گھنٹوں میں ہی منفرد ریکارڈ بنالیا۔

گزشتہ برس نومبر میں دونوں گلوکاروں نے اپنا پہلا گانا 'باری' ریلیز کیا تھا، جس نے کامیابی کے ریکارڈز بنائے تھے۔

گزشتہ دنوں مومنہ مستحسن اور بلال سعید نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی گانے کا ریمیک بھی ریلیز کریں گے۔

مزید پڑھیں: مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا 'باری 2' ریلیز ہوتے ہی مقبول

'باری 2' کی ریلیز سے قبل گلوکار بلال سعید نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب آپ واقعی محبت میں مبتلا ہوتے ہیں تو آپ کمزور ہوجاتے ہیں اور عدم تحفظات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

—فوٹو:انسٹاگرام
—فوٹو:انسٹاگرام

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ چاہے کچھ بھی ہو، کبھی بھی عدم تحفظات کو اپنے تعلقات خراب نہ کرنے دیں۔

باری 2 کو پہلے حصے سے آگے بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ مومنہ مستحسن غلط فہمی کی بنیاد پر ناراض ہوجاتی ہیں اور گانے کے آخر میں اس ناراضی کو ختم ہوتے بھی دکھایا گیا ہے۔

ریلیز ہوتے ہی 'باری 2' کو بہت زیادہ پسند کیا گیا اور صرف 2 گھنٹے میں اس گانے کو ایک لاکھ 97 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

علاوہ ازیں اس گانے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر Barri2# کا ہیش ٹیگ بھی دوسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا تھا۔

یہی نہیں بلکہ اس گانے کو محض 8 گھنٹے میں 10 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا جس پر گلوکار نے حیرانی اور خوشی کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مومنہ مستحسن اور بلال سعید کا 'باری 2' کا اعلان

بعد ازاں اپنے فیس بک پیج پر کی گئی ایک پوسٹ میں بلال سعید نے گانے کو دیکھنے اور پسند کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

بلال سعید نے کہا کہ ریلیز ہونے کے 8 گھنٹے کے اندر گانے کو 10 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور یہ یوٹیوب پر بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'باری 2' کے لیے مداحوں کی محبت اور تعاون کا شکریہ ادا نہیں کرپاؤں گا۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت پوری ٹیم اس وقت بہت خوش ہے۔

خیال رہے کہ اس گانے کو محض 24 گھنٹے میں یوٹیوب پر اب تک 41 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور یہ گانا یوٹیوب پر پہلے نمبر پر ٹرینڈ بھی کر رہا ہے۔

.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024