• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

دو آن لائن ڈکشنریز نے 'عالمی وبا' کو ورڈ آف دی ایئر قرار دے دیا

شائع November 30, 2020
عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ 2020کو کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا تھا — فوٹو: اے پی
عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ 2020کو کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا تھا — فوٹو: اے پی

31 دسمبر، 2019 کو چین نے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کو نامعلوم قسم کے نمونیا کے کلسٹر کیسز سے آگاہ کیا تھا جس کے بعد 31 جنوری کو ڈبلیو ایچ او نوول کورونا وائرس کو عالمی سطح پر صحت کی ہنگامی صورتحال قرار دیا تھا۔

بعد ازاں 11 مارچ، 2020کو عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو عالمی وبا (pandemic) قرار دیا تھا۔

کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیے جانے کے بعد اس لفظ کی وضاحت کی تلاش شروع ہوئی کہ عالمی وبا کسے کہتے ہیں۔

یوں عام طور پر میڈیسن اور سائنس تک محدود رہنے والا یہ لفظ روز مرہ بات چیت کا حصہ بنا اور اس کے بعد اسی لفظ سے وابستہ نئے الفاظ سامنے آئے۔

امریکی آن لائن ڈکشنری میریم-ویبسٹر نے عالمی وبا کو 2020 میں اپنا ورڈ آف دی ایئر قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی وبا کے باعث 'لاک ڈاؤن' ورڈ آف دی ایئر قرار

اب انگریزی زبان کی دو آن لائن ڈکشنریز نے اس لفظ کو سال 2020 میں سب سے زیادہ استعمال ہونے کی وجہ سے ورڈ آف دی ایئر قرار دیا ہے۔

امریکی خبررساں ادارے 'اے پی کی رپورٹ کے مطابق میریم-ویبسٹر کے ایڈیٹر پیٹر سوکولوسکی نے کہا کہ 'یہ شاید کوئی بڑا جھٹکا نہیں ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'اکثر بڑی خبروں میں ایک تکنیکی لفظ ہوتا ہے جو اس سے وابستہ ہوتا ہے اور اس طرح لفظ 'پینڈیمک' صرف تکنیکی ہی نہیں ہوتا بلکہ عام بن جاتا ہے'۔

پیٹر سوکولوسکی نے کہا کہ شاید یہ وہ لفظ ہے جس کے ذریعے ہم مستقبل میں اس دور کا حوالہ دیں گے۔

یہ لفظ رواں برس مارچ میں اس وقت مخصوص بن گیا تھا جب کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا گیا تھا لیکن جنوری کے اوائل اور پھر فروری میں جب امریکا میں اموات ہوئیں اور بحری جہازوں پر وبا پھیلی تب ہی لفظ میریم-ویبسٹر ڈاٹ کام پر ٹرینڈ کررہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 11 مارچ کو جب عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے نوول کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا تو اس وقت اس لفظ کی تلاش میں اچانک اضافہ ہوا تھا۔

11 مارچ کو اس لفظ کوگزشتہ برس کی اسی تاریخ کے مقابلے میں 115,806فیصد زیادہ سرچ کیا گیا تھا۔

لفظ Pandemic لاطینی اور یونانی الفاظ سے مل کر بنا ہے، 'pan' کے معنی ہے سب کے لیے اور 'demos' کے معنی لوگ یا آبادی ہے۔

— فوٹو: اے پی
— فوٹو: اے پی

انہوں نے کہا کہ یہ لفظ 1600 کے وسط میں استعمال ہونا شروع ہوا جب خاص طور پر طبی متن میں بیماری کے لیے استعمال ہوتا ہے، یہ لفظ نصف صدی میں طاعون کے بعد استعمال ہونا شروع ہوا تھا۔

پیٹر سوکولوسکی نے کہا کہ یہ لفظ مکمل طور پر سرچز کی وجہ سے ورڈ آف دی ایئر قرار نہیں پایابلکہ ان کی وجہ سے بھی اس کا زیادہ استعمال ہوا جو اس لفظ کی زیادہ تفصیل ڈھونڈنا چاہتے تھے۔

لفظ کورونا وائرس، قرنطینہ ، اے سمپٹمیٹک، مامبا، کراکین، ڈی فنڈ، اینٹی بیلم، اور دیگر لفظ بھی زیادہ استعمال کی وجہ سے ورڈ آف دی ایئر کی دوڑ میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی وبا کیا ہے، اس کا اعلان کیوں ہوتا ہے، دنیا نے کتنی وباؤں کا سامنا کیا؟

دوسری جانب ڈکشنری ڈاٹ کام نے بھی عالمی وبا کو 2020 میں اپنا ورڈ آف دی ایئر قرار دیا ہے۔

اے پی کی علیحدہ رپورٹ کے مطابق ڈکشنری ڈاٹ کام کے سینئر ریسرچ ایڈیٹر جان کیلی نے کہا کہ 11 مارچ کو اس لفظ کی سرچز میں 13 ہزار 500 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی بات ہے لیکن یہ لفظ پورے سال میں نمایاں سرچ برقرار رکھنے میں کامیاب ہوا، اسے معمول سے 1000 فیصد زیادہ سرچ کیا گیا۔

جان کیلی نے کہا کہ یہ اہم ہے، یہ شاید تھوڑا سا واضح معلوم ہو اور یہ کہنا مناسب ہوگا لیکن وبائی مرض سے پہلے زندگی کے بارے میں سوچیں۔

انہوں نے کہا کہ اس عالمی وبا نے ایک نئے معمولاتِ زندگی کے لیے نئی زبان بنائی۔

.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024