• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بختاور بھٹو کی منگنی کا لباس کس نے تیار کیا؟

یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ اپنی منگنی پر والدہ کی جانب سے نکاح پر پہنے گئے لباس جیسا لباس پہننا چاہتی ہیں— فوٹو: انسٹاگرام
یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ اپنی منگنی پر والدہ کی جانب سے نکاح پر پہنے گئے لباس جیسا لباس پہننا چاہتی ہیں— فوٹو: انسٹاگرام

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی 27 نومبر کی شام کو محمود چوہدری سے ہوئی۔

منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں خاندانوں کے افراد سمیت انتہائی قریبی رشتہ داروں اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

تقریب میں بختاور اور ان کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو کی قریبی سہیلیوں نے بھی شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری کی نئی زندگی کا آغاز

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی خبریں سامنے آنے کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ اپنی منگنی پر والدہ کی جانب سے نکاح پر پہنے گئے لباس جیسا لباس پہننا چاہتی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بینظیر بھٹو کے نکاح کے لیے لباس تیار کرنے والے فیشن ہاؤس 'ریشم رواج' کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ بختاور بھٹو زرداری نے والدہ کے لباس جیسا لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ان خبروں کے بعد یہی خیال کیا جارہا تھا کہ شاید بختاور بھٹو اپنی والدہ کے نکاح جیسا لباس ہی زیب تن کریں گی۔

تاہم منگنی کے روز انہوں نے خود اپنی تصویر جاری کی تھی جس میں وہ ٹی پنک لباس اور اسی رنگ کی ایک شال میں دکھائی دی تھیں۔

بختاور بھٹو کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں وہ منگیتر محمود چوہدری کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو منگنی پر والدہ کے نکاح جیسا لباس پہننے کی خواہاں

اس موقع پر محمود چوہدری نے سفید کرتا پہنا، ساتھ ہی انہوں نے بھی لباس سے ملتی جلتی شال پہن رکھی تھی۔

منگنی کے موقع پر بختاور بھٹو کے لباس میں سب سے زیادہ ان کی شال نمایاں تھی اور اسے بہت زیادہ پسند بھی کیا گیا۔

انہوں نے منگنی کے لیے ایک منفرد انداز اپنایا جس میں ان کی شال سب سے زیادہ پسند کی گئی جس پر مختلف تصاویر سے نقش و نگاری کی گئی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

منگنی کے روز بختاور بھٹو نے کس ڈیزائنر کا لباس پہنا اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں تو کی گئیں لیکن اصل ڈیزائنر بعد میں سامنے آٰیا۔

بختاور بھٹو نے اپنی منگنی کے روز جو شال پہنی تھی وہ ڈیزائنر ندا کی خاصیت ہے، ان کا رجحان ہمیشہ دلکش شالز کی طرف ہے جن پر ہاتھ کی کڑھائی سے مغل طرز کی نقش و نگاری کی گئی ہے۔

2 روز قبل ندا ازویر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ بختاور بھٹو نے اپنی زندگی کے اس اہم دن پر ان کا ڈیزان کیا ہوا لباس پہنا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

علاوہ ازیں ان کی منگنی کا فوٹو شوٹ نتاشا زبیر اور ہاشم علی نے کیا تھا اور دونوں کی جانب سے بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں اور اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

ندا نے کہا کہ یہ سب میرے لیے ایک ڈیزائنر کی حیثیت سے بہت ہی دلچسپ تھا کیونکہ میں ایک تفصیلی مخصوص چیز پر کام کررہی تھی۔

مزید پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہوگئی

ڈیزائنر نے کہا کہ بختاور بھٹو خاص طور پر چاہتی تھیں کہ ان کی والدہ کا انداز ان کے خاص دن کا حصہ بنے، جس کے لیے ہم ساتھ بیٹھے اور فیصلہ کیا وہ کس طرح کی شال چاہتی تھیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ندا نے کہا کہ مجھے بہت تحقیق کرنا پڑی اور ان تصاویر کو دیکھنا پڑا جو انہوں نے مجھے فراہم کی تھیں، ان تصاویر کو کپڑے اور دھاگے کی صورت میں نقش کرنے سے قبل تفصیلی خاکے بنائے۔

شال سے متعلق ندا نے بتایا کہ اس کے 2 پلّو ہیں، جو 2 مختلف کہانیاں بیان کرتے ہیں۔

ایک پلّو پر بختاور بھٹو کا ماضٰی ہے: ان کے والدین کی شادی کا دن، وہ اور ان کے بہن بھائی کھیلتے ہوئے، اس میں ان کی نانی کی تصویر ہے، ایک ڈیسک پر پاکستان کا جھنڈا موجود ہے، اسٹڈی میں کتابیں شیلفس میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس میں بختار اپنے موبائل فون، مکڈونلڈ کی فرائز اور نگٹس کے ساتھ بھی ہیں کیونکہ شاید وہ اور ان کے بہن، بھائی یہ کھانا پسند کرتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

شال کے دوسرے پلّو پر بختاور بھٹو کی موجودہ زندگی اور ان کے مستقبل کی کہانی بیان کی گئی ہے کہ وہ اپنے منگیتر سے کیسے ملیں، انہوں نے بختاور بھٹو کو کیسے پرپوز کیا، ان کا گھر، ان کا باغ، ان کے پالتو کتے وغیرہ۔

انہوں نے کہا کہ شال کے درمیانی حصے میں سورج اور آسمان موجود ہیں جس پر خوبصورت پرندے اڑ رہے ہیں اور بختاور کی دنیا کے دونوں حصوں کو ایک ساتھ تھامے ہوئے ہیں۔

شال کی تیاری سے متعلق ندا نے کہا کہ اس میں کچھ وقت لگا کیونکہ اس پر ہاتھ سے کڑھائی کی گئی۔

— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

انہوں نے کہا کہ بختاور بھٹو نے یہ شال ٹی پنک رنگ کی پشواس کے ساتھ پہنی جس پر اسی رنگ کی کڑھائی ہوئی تھی، یہ انتہائی بہترین انداز تھا۔

بختاور بھٹو کا لباس ڈیزائن کرنے سے متعلق ندا نے کہا کہ انہوں نے مجھ سے رابطہ کیا تھا، اس سے قبل میں ان کی بہن کے کپڑے ڈیزائن کرچکی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تیاریاں شروع

انہوں نے کہا کہ کچھ مخصوص قسم کے لوگ ہوتے ہیں جو نمائشی چیزوں کو چھوڑ کر ایسے ڈیزائن کا انتخاب کرتے ہیں جو مکمل طور پر مہارت پر مبنی ہوتا ہے، میرا خیال ہے کہ بختاور ایسی ہیں، وہ ہر چھوٹی تفصیل پسند کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر بختاور کی منگنی کا لباس ڈیزائن کرنے سے متعلق پہلے سے کوئی پوسٹ نہ کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کسی کے لیے، یہ بختاور بھٹو کا لباس تھا، جسے انہوں نے آرڈر کیا تھا اور اس کی تصاویر جاری کرنا ان پر منحصر تھا۔

ندا نے کہا کہ میری ترجیح وہ شخصیت تھی جن کے لیے میں نے وہ لباس تیار کیا تھا کہ انہیں پسند آئے، میں ایک خاص لباس بنانا چاہتی تھی جو ان کے لیے ہمیشہ خزانے کی حیثیت رکھتا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024