• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm

سجل علی عرب ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

شائع November 30, 2020
امریکی، یورپی و عرب شوبز شخصیات کو بھی ڈیفا ایوارڈز دیے گئے—فوٹو: ڈیفا فیس بک
امریکی، یورپی و عرب شوبز شخصیات کو بھی ڈیفا ایوارڈز دیے گئے—فوٹو: ڈیفا فیس بک

معروف اداکارہ سجل علی ہر سال ہونے والا ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ (ڈیفا) جیتنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔

ڈیفا ایوارڈ معروف عرب فلم فیسٹیول بیروت انٹرنیشنل فلم فیسٹیول منعقد کرنے والی تنظیم کی جانب سے دیا جاتا ہے۔

اس ایوارڈ کا آغاز 2017 میں ہوا تھا اور رواں سال اس کا چوتھا سالانہ فیسٹیول متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں منعقد کیا گیا۔

اس فیسٹیول کا انعقاد ہرسال مختلف عرب ممالک اور ریاستوں میں ہوتا ہے اور اس میں جہاں عرب اداکاروں، فنکاروں، ماڈلز اور دیگر شوبز شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے، وہیں عرب دنیا میں مقبول دیگر اداکاروں کو بھی اس ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رواں سال ڈیفا کے ایوارڈز پاکستانی اداکارہ سجل علی سمیت امریکی گلوکارہ ایویتا موکوشیان، سوڈانی فلم ساز امجد ابو الالا، موراکین نژاد ڈچ فیشن ڈیزائنر لیلیٰ عزیز اور دیگر اداکاراروں، گلوکاروں اور دیگر شوبز شخصیات کو دیے گئے۔

ڈیفا ایوارڈز کی تقریب دبئی میں 29 نومبر کی شب کو منعقد ہوئی، جس میں گلوکاروں نے سر بکھیر کر محفل کو چار چاند لگا دیے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سجل علی کو بھی ان کی شاندار اداکاری کے باعث ڈیفا ایوارڈ سے نوازا گیا اور وہ یہ ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئیں۔

سجل علی نے ڈیفا ایوارڈ جیتنے کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے ایوارڈ کو نہ صرف اپنے لیے بلکہ ملک و قوم کے لیے بھی اعزاز قرار دیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سجل علی کی جانب سے عرب ایوارڈ جیتنے پر ان کے مداحوں نے انہیں مبارک باد دی جب کہ متعدد شوبز شخصیات نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025