• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بلاول بھٹو سے شادی سے متعلق بیان پر مہوش حیات کی وضاحت

شائع November 29, 2020
ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں بلاول سے کوئی مسئلہ نہیں— فوٹو: انسٹاگرام
ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں بلاول سے کوئی مسئلہ نہیں— فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات آئے دن اپنے بولڈ بیانات، اداکاری اور تصاویر کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں اور انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑجاتا ہے۔

حال ہی میں ایک آن لائن پلیٹ فارم کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے اس حوالے سے بات کی انہیں کس طرح کے مرد حضرات پسند ہیں اور وہ حقیقی زندگی میں رومانس کے کتنے قریب ہیں؟

مہوش حیات نے اسٹریمنگ چینل ناشپاتی پرائم کے پروگرام ’بائے دی وے‘ میں میزبان بیگم نوازش سے کہا تھا کہ انہوں نے پیار اور دل کے معاملے کو انتہائی رازدانہ رکھا ہے، تاہم شاید آگے چل کر کوئی ایسا شخص ان کی زندگی میں آئے جو ان کے دل کے تالے کو کھول کر ان سے محبت کرے اور وہ بھی ان کی محبت میں ڈوب جائیں۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سے شادی کے لیے تیار

انٹرویو میں پسندیدہ مرد سے متعلق سوال پر مہوش حیات نے کہا تھا کہ انہیں مردانہ وجاہت والے ایسے مرد پسند ہیں جن کا قد بھی لمبا ہو اور وہ بااخلاق بھی ہوں۔

مہوش حیات نے یہ وضاحت بھی کی تھی کہ ان کے لیے پسندیدہ مرد میں گوری چٹی رنگت ثانوی ہے تاہم دراز قد اور مردانہ وجاہت اولین ترجیح ہیں جس پر میزبان نے کہا تھا کہ ان کی نظر میں بالکل ایسا ہی ایک مرد ہے جو بہت مقبول اور اثر و رسوخ والے بھی ہیں اور وہ پہلی بار رکن اسمبلی بھی بنے ہیں۔

جس پر مہوش حیات نے کہا تھا کہ کہیں میزبان بلاول بھٹو زرداری کی بات تو نہیں کر رہی ہیں؟اس پر میزبان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کا اشارہ بلاول کی جانب نہیں تھا لیکن اگر ایسے مرد بلاول بھٹو زرداری ہیں تو اس پر مہوش حیات کو کیا پریشانی ہے؟

— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

میزبان کے سوال پر مہوش حیات نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں بلاول سے کوئی مسئلہ نہیں بلکہ انہوں نے بلاول کو اچھی شخصیت والا بھی قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات نے یوٹیوب اسٹار سے 'شادی' کرلی

شادی کی بات بلاول بھٹو زرداری سے چلانے پر اعتراض سے متعلق سوال پر مہوش حیات نے کہا تھا کہ انہیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے؟

ایک اور سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا تھا کہ اگر انہیں شادی کے لیے کسی مرد کو منتخب کرنے کا کہا جائے گا تو وہ فہد مصطفیٰ کو منتخب کریں گی جب کہ انہیں کسی بوائے فرینڈ کا انتخاب کرنے کا کہا جائے گا تو ہمایوں سعید کو منتخب کریں گی۔

— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

اب اپنے اسی بیان سے متعلق اداکارہ مہوش حیات نے وضاحت دی ہے اور کہا ہے کہ ان کی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات کو چاکلیٹ بھیجنے والے ' گمنام مداح' کی تلاش

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں مہوش حیات نے کہا کہ میں جسے بھی شادی کے لیے منتخب کروں یہ میرا فیصلہ ہے اور جب ایسا ہوگا تو لوگوں کو معلوم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میچ میکنگ نہ کریں اور 2 سال پرانے انٹرویو میں سیاق و سباق سے ہٹ کر باتیں اور ہیڈلائنز نہ بنائیں۔

مہوش حیات نے مزید لکھا کہ اور بھی غم ہیں زمانے میں شادی کے سوا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024