• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ڈارتھ ویڈر کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار انتقال کرگئے

شائع November 29, 2020
ا اداکار کے ایجنٹ تھامس بوونگٹن کے مطابق مختصر علالت کے بعد ڈیوڈ پراؤس گزشتہ شب انتقال کرگئے—فوٹو: اے ایف پی
ا اداکار کے ایجنٹ تھامس بوونگٹن کے مطابق مختصر علالت کے بعد ڈیوڈ پراؤس گزشتہ شب انتقال کرگئے—فوٹو: اے ایف پی

اسٹار وارز ٹرائی لوگی میں ڈارتھ ویڈر کا کردار ادا کرنے والے برطانوی اداکار ڈیو پراؤس 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

امریکی خبررساں ادارے 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق اداکار کے ایجنٹ تھامس بوونگٹن نے کہا مختصر علالت کے بعد ڈیوڈ پراؤس گزشتہ شب انتقال کرگئے۔

اداکار ڈیوڈ پراؤس جنوب مغربی انگلینڈ کے شہر برسٹل میں 1935 میں پیدا ہوئے تھے۔

وہ 3 مرتبہ برٹس ویٹ لفٹنگ چیمپئن بنےاور انہوں نے اداکاری سے قبل 1962 میں کامنگ ویلتھ گیمز میں ویٹ لفٹنگ میں برطانیہ کی نمائندگی کی تھی۔

انہوں نے ہیمر اسٹوڈیوز کی ہارر فلمز میں فریکسٹن مونسٹر کا کردار ادا کیا تھا۔

ڈائریکٹر جارج لوکاس نے ڈیوڈ پراؤس کو ایک کلاک ورک اورنج میں ایک چھوٹے حصے میں دیکھا تھا اور 6 فٹ 6 انچ قد کے اداکار کو اسٹار وارز میں ولن ڈارتھ ویڈر یا ووکی چیبکا کے کردار کے لیے آڈیشن دینے کا کہا تھا۔

—فائل فوٹو: اے  پی
—فائل فوٹو: اے پی

بعدازاں ڈیوڈ پراؤس نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ انہوں نے ڈارتھ ویڈر کا کردار منتخب کیا کیونکہ' آپ ہمیشہ برے لوگوں کو یاد رکھتے ہیں'۔

انہوں نے 1977 میں اسٹار وارز میں ڈارتھ ویڈر کا کردار ادا کیا ، 1980 میں ایمپائر اسٹرائیکس بیک اور 1983 میں ریٹرن آف دی جیڈی میں اداکاری کی۔

انہوں نے تھوڑے افسوس کا اظہار کیا تھا کہ ڈارتھ ویڈر کے ماسک کی وجہ سے میں شناخت ظاہر کیے بغیر چل سکتا ہوں۔

ڈیوڈ پراؤس نے دیگر اداکاروں کے لیے ٹرینر کے طور پر بھی کام کیا، انہوں نے 1978 میں سپر مین فلم کے لیے کرسٹوفر ریو کے کردار کی تیاری میں مدد کی۔

وہ برطانوی بچوں کے گرین کراس کوڈ مین کے طور پر بھی جانے جاتے تھے، 1970 اور 80 کی دہائی میں انہوں نے روڈ سیفٹی سے متعلق اشتہاری مہمات کی سیریز میں سپر ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔

—فائل فوٹو: اے  پی
—فائل فوٹو: اے پی

وہ اسٹار وارز کے فین ایونٹس میں باقاعدگی سے شرکت کرتے تھے لیکن 2010 میں آفیشل کنونشنز میں ان کی شرکت پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

ڈیوڈ پراؤس نے سوگوران میں بیوہ نورما اور 3 بچے چھوڑے ہیں۔

ان کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اسٹار وار فلمز میں لیوک اسکائی واکر کا کردار ادا کرنے والے مارک ہمل نے کہا کہ ڈیوڈ پراؤس مہربان شخص تھے۔

ہدایت کار ایڈگر رائٹ نے بھی ڈیوڈ پراؤس کو خراج تحسین پیش کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024