• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

پاکستان، کویت کے مابین زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

شائع November 28, 2020 اپ ڈیٹ November 29, 2020
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں — فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں — فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان اور کویت نے زراعت اور تحفظ خوراک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نائجر میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کے 47ویں اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کویت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر احمد ناصر المحمدالصباح سے دوطرفہ ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر ایجنڈے کا حصہ نہ ہونے کا انکشاف

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، کووڈ 19 کی صورتحال، مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بدتر صورتحال اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ قریشی نے کہا کہ پاکستان اور کویت کے درمیان گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے زراعت اور تحفظ خوراک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

علاوہ ازیں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مختلف سطح پر روابط کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ نائجر کا دو دوزہ دورہ کریں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کویت کے ساتھ پاکستان کے قریبی سیاسی تعلقات کو تیز رفتار اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے بارے میں پاکستان کی مسلسل حمایت پر کویت کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں کویت کے وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں اپنے ملک کے موقف کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ او آئی سی امت مسلمہ کی اجتماعی آواز ہے۔

یہ اقوام متحدہ کے بعد دوسرا سب سے بڑا بین الاقوامی ادارہ ہے، 57 رکن ممالک اور پانچ مبصرین کے ساتھ او آئی سی کی رکنیت چار براعظموں میں پھیلی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: او آئی سی، کشمیر پر اجلاس بلانے میں پس و پیش سے کام لینا بند کرے، شاہ محمود

اس تنظیم نے اپنے وجود کے 50 سال پورے کرلیے ہیں۔

پاکستان او آئی سی کے بانی اراکین میں سے ایک ہے اور اس نے او آئی سی کے مقاصد اور اہداف میں فعال طور پر حصہ لیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024