• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کرکٹر حسن علی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

شائع November 28, 2020
سامعہ آرزو اور حسن علی نے گزشتہ برس اگست میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: سامعہ انسٹاگرام،
سامعہ آرزو اور حسن علی نے گزشتہ برس اگست میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: سامعہ انسٹاگرام،

گزشتہ برس اگست میں بھارتی لڑکی سامعہ آرزو سے شادی کے بندھن میں بندھ جانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

کرکٹر کی اہلیہ سامعہ آرزو نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ پہلے حمل سے ہیں۔

سامعہ آرزو نے بے بی بمپ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ان کے آج کل کے دن کچھ خراب گزر رہے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے شکر کرتے ہوئے لکھا کہ مسائل اور چیزوں کو ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سامعہ آرزو کی جانب سے اپنے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کے امکان کی خبر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سامعہ آرزو اور حسن علی نے گزشتہ برس اگست میں دبئی میں شادی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر حسن علی کی زندگی کے نئے سفر کا آغاز

سامعہ آرزو کا تعلق بھارت کی ریاست ہریانہ سے ہے اور انہوں نے مانو رچنا یونیورسٹی سے ایرو ناٹکس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ایمریٹس ایئرلائن میں بطور فلائٹ انجینئر خدمات سر انجام دیتی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سامعہ آرزو زیادہ تر نوکری کے سلسلے میں یو اے ای میں مقیم رہتی ہیں، تاہم وہ پاکستان بھی آتی رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں: کرکٹر حسن علی کی شادی کے چند خاص لمحات

دونوں کے درمیان شادی سے ایک سال قبل تعلقات استوار ہوئے تھے اور ذرائع کے مطابق دونوں کی پہلی ملاقات فلائٹ میں ہی ہوئی تھی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سامعہ آرزو کے ہاں کب تک بچے کی پیدائش متوقع ہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ کرکٹر کے ہاں آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں بچے کی پیدائش ہوگی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024