• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دفاعی پیداوار میں خود انحصاری جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اہم ہے، آرمی چیف

شائع November 28, 2020
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈننس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کے دورہ کیا — فائل فوٹو / آئی ایس پی آر اسکرین گریب
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈننس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کے دورہ کیا — فائل فوٹو / آئی ایس پی آر اسکرین گریب

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاعی پیداوار میں ٹیکنیکل اپ گریڈیشن، جدت اور ملکی سطح پر تیاری کے ذریعے خود انحصاری کا حصول مستقبل میں جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان آرڈننس فیکٹریز (پی او ایف) واہ کے دورہ کیا جہاں انہیں مختلف پروڈکشن یونٹس کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ پاکستان کی مسلح افواج کی موجودہ آپریشنل ضروریات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے حصول، پائیدار اور کم لاگت پروڈکشن کے سلسلے میں جدت آمیزی، مستقبل کے پراجیکٹس اور حاصل شدہ اہداف پر مرکوز تھی۔

انہیں برآمدات پر مبنی بین الاقوامی وینچرز کے لیے پی او ایف کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا، جو قومی خزانے میں اضافے کا سبب ہوگا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی او ایف واہ میں ڈسپلے لاؤنج کا بھی دورہ کیا جہاں پی او ایف میں تیار کردہ دفاعی مصنوعات رکھی گئی ہیں۔

انہوں نے پی او ایف اسٹاف کی انتظامیہ اور کارکنوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی او ایف مسلح افواج اور ملکی دفاع کے لیے مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دفاعی پیداوار میں ٹیکنیکل اپ گریڈیشن، جدت اور ملکی سطح پر تیاری کے ذریعے خود انحصاری کا حصول مستقبل میں جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اہم ہے۔

قبل ازیں چیئرمین پی او ایف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے واہ پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024