• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

علی ظفر اور عروج فاطمہ کے سندھی لوگ گیت 'الے، ماروئڑا' کے چرچے

شائع November 27, 2020
گانے کو 26 نومبر کی شام کو ریلیز کیا گیا—اسکرین شاٹ
گانے کو 26 نومبر کی شام کو ریلیز کیا گیا—اسکرین شاٹ

معروف گلوکار علی ظفر نے نوجوان گلوکارہ عروج فاطمہ اور ریپر عابد بروہی کے ساتھ دہائیوں سے سندھ میں مقبول لوک گیت 'الے، ماروئڑا' کو جاری کردیا۔

علی ظفر نے عروج فاطمہ اور عابد بروہی کے ساتھ سندھ کے مقبول ترین لوک گیتوں میں شمار ہونے والے 'الے، ماروئڑا' کو ایک ایسے وقت میں جدید انداز میں پیش کیا ہے جب کہ 'سندھی ثقافتی دن' منانے کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔

سندھ کے لوگ ہر سال دسمبر کے پہلے ہفتے میں 'سندھی ثقافت کا دن' مناتے ہیں اور اس دن کے حوالے سے جہاں خصوصی طور پر تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے، وہیں کئی گلوکار لوک گیت بھی تیار کرتے ہیں۔

علی ظفر کا 'الے، ماروئڑا' کا جدید گیت نہ صرف موسیقی کے مداحوں بلکہ 'سندھی ثقافتی دن' منانے والے افراد کے لیے بھی تحفہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'لیلیٰ او لیلیٰ' کے بعد علی ظفر سندھی لوگ گیت کا ریمیک ریلیز کرنے کو تیار

'الے، ماروئڑا' میں علی ظفر، عروج فاطمہ اور ریپر عابد بروہی کو دیگر ساتھی ڈانسرز کے ساتھ سندھی اجرک پہنے ہوئے ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

علی ظفر اور فاطمہ عروج نے مذکورہ گانے کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے گانے کی ویڈیو سندھی ثقافت دن منانے والے افراد اور سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے والے فنکاروں کے نام کیا۔

'الے، ماروئڑا' ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا اور اسے محض چند گھنٹوں میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے دیکھ لیا تھا۔

علی ظفر سے قبل بھی مذکورہ گانے کو متعدد پاکستانی و بھارتی گلوکار بھی منفرد انداز میں پیش کر چکے ہیں اور اس گانے کو اکثر ثقافتی تقاریب، شادیوں اور خوشیوں کی تقاریب میں چلایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: عروج فاطمہ کی علی ظفر کے ساتھ ’لیلیٰ او لیلیٰ‘ کے ذریعے انٹری

سب سے پہلے اس گانے کو مرحوم سندھی لوک گلوکارہ فوزیہ سومرو نے گایا تھا، جس کے بعد اسے متعدد نئے سندھی لوک گلوکاروں نے گاکر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی۔

اس گانے کو معروف گلوکارہ حمیرہ چنا اور ثمینہ کنول سمیت کئی خواتین و مرد گلوکاروں نے بھی گایا، جب کہ اسے بھارت کے سندھی گلوکاروں نے بھی گاکر شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی۔

علی ظفر کی جانب سے 'الے، ماروئڑا' کو جدید انداز میں پیش کیے جانے پر زیادہ تر سندھی بہت خوش ہیں اور وہ علی ظفر کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

سندھی لوک گیت سے قبل علی ظفر نے گلوکارہ عروج فاطمہ کے ساتھ اکتوبر 2019 میں بلوچی لوک گیت 'لیلیٰ او لیلیٰ ' کو بھی جاری کیا تھا، جس نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈز بنائے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024