• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مہوش حیات کو چاکلیٹ بھیجنے والے ' گمنام مداح' کی تلاش

شائع November 26, 2020
مہوش حیات کو ایک مداح نے چاکلیٹ سے بنے گلدستے اور چاکلیٹ سینٹڈ کینڈلز کا تحفہ بھیجا  ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
مہوش حیات کو ایک مداح نے چاکلیٹ سے بنے گلدستے اور چاکلیٹ سینٹڈ کینڈلز کا تحفہ بھیجا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔

مہوش حیات یوں تو سوشل میڈیا پر آنے والے پروجیکٹس یا اپنی مصروفیات سے متعلق وقتاً فوقتاً مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

لیکن آج کل اداکارہ اپنے ایک گمنام مداح کی تلاش میں ہیں اور مہوش حیات نے اس مداح کے لیے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات اور ایچ ایس وائے، آسکر سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن گئے

مہوش حیات نے مداح کے نام پیغام پر مبنی ویڈیو انسٹاگرام اسٹوری میں جاری کی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ مہوش حیات کو ایک مداح نے چاکلیٹ سے بنے گلدستے اور چاکلیٹ سینٹڈ کینڈلز کا تحفہ بھیجا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ان کے مداح نے ایک نوٹ بھی بھیجا ہے جس پر لکھا ہے کہ '2020 ہم سب کے لیے مشکل رہا ہے لیکن میں آپ کے لیے گُڈ وائبز بھیج رہا ہوں'۔

تاہم انہیں چاکلیٹ بھیجنے والے اس مداح نے اپنا نام نہیں لکھا لیکن اداکارہ اب اس کا نام جاننا چاہتی ہیں۔

اپنی ویڈیو میں مہوش حیات نے چاکلیٹ بھیجنے پر گمنام مداح کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ ’یہ یقیناً میرا کوئی بہت بڑا فین ہے جسے یہ معلوم ہے کہ مجھے چاکلیٹس بہت پسند ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات نے بھارتی اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش پر جواب دے دیا

اداکارہ نے کہا کہ 'میرے سیکرٹ مداح میں آپ کا یہ تحفہ قبول کرتی ہوں لیکن پلیز سامنے تو آئیں تاکہ پتا تو چلے کہ گڈ وائبز آ کہاں سے رہی ہیں? کون ہیں آپ؟'

مہوش حیات کی اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے تبصرے جاری ہیں کہ انہیں یہ تحفہ کس نے بھیجا؟

وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر مہوش مہوش نامی صارف نے کہا کہ اداکارہ صرف تحفہ بھیجنے والے کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

میں ہوں نامی انسٹا صارف نے کہا کہ یہ شادی کرنے کا اچھا طریقہ ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

محمد شعیب عباسی نے لکھا کہ '2020 سیلیبریٹیز کی شادی کا سال ہے'۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سیدہ ازکہ نور نے لکھا کہ کوئی رہ نہ جائے اس سال جیسے 2021 تو آنا ہی نہیں ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024