• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

60 سیکنڈ اس ٹرک سے فیس ماسک کو چہرے کے حجم کے مطابق فٹ بنائیں

شائع November 26, 2020
— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اب فیس ماسک کا استعمال روزمرہ کی زندگی کا حصہ بنتا جارہا ہے اور لوگوں کی جانب سے اسے آرام دہ اور موثر بنانے کے لیے زیادہ تخلیقی طریقے بھی دریافت کیے جارہے ہیں۔

ایسی کئی ٹرکس ہیں جو فیس ماسک کا استعمال آنکھوں کو تکلیف سے بچانے، چشموں کو دھندلا ہونے سے بچانے یا پھٹنے سے بچاتا ہے۔

مگر ایک مسئلے کا سامنا اکثر افراد کو ہوتا ہے اور وہ ہے ماسک کا حجم بڑا ہونا، جس کے باعث وہ چہرے پر فٹ نہیں ہوپاتے۔

مگر 60 سیکنڈ یا اس سے بھی کم وقت میں ایک ٹرک کے ذریعے ڈسپوزایبل یا کپڑے کے ماسک کو چہرے کے لیے فٹ کیا جاسکتا ہے اور جراثیموں سے زیادہ بہتر تحفظ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ایک ڈاکٹر کی اس ٹرک کی ویڈیو کچھ عرصے پہلے وائرل ہوئی تھی جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح ایک ماسک کو چہرے پر فٹ کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ این 95 نہ ہونے پر بھی اس طریقہ کار سے عام فیس ماسک کو اچھا متبادل بنایا جاسکتا ہے، خاص طور پر اگر چہرہ چھوٹا ہو۔

اس کے لیے آپ کو کیا کرنا ہوگا؟

سب سے پہلے ماسک کو درمیان سے فولڈ کرلیں، پھر اس کی دونوں ڈوریوں میں گرہ لگائیں، پھر ماسک کو کھولیں اور پہن کر دیکھیں کہ کتنا فٹ ہوا۔

مکمل طریقہ آپ نیچے ویڈیو میں دیکھ کر سمجھ سکتے ہیں جو بہت آسان اور ہر ایک ایسا کرسکتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یہ ٹرک ایسے افراد کے لیے بھی بہترین ہے جو فیس ماسک سے زیادہ تحفظ کے خواہشمند ہوں اور ہاں یہ مت بھولیں کہ کپڑے کے ماسک کو روزانہ دھونا بھی ضروری ہے، ورنہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024