• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

آسٹریلیا نے مسلمان عالم دین کی شہریت منسوخ کردی

شائع November 26, 2020
عبد الناصر بینبریکا وہ پہلے فرد ہیں جن سے آسٹریلیا میں رہتے ہوئے شہریت چھین لی گئی— فائل فوٹو: اے پی
عبد الناصر بینبریکا وہ پہلے فرد ہیں جن سے آسٹریلیا میں رہتے ہوئے شہریت چھین لی گئی— فائل فوٹو: اے پی

سڈنی: آسٹریلیا نے الجزائر میں پیدا ہونے والے ایک مسلمان عالم دین کی شہریت منسوخ کردی ہے جسے 2005 میں میلبرن میں فٹ بال میچ بم دھماکوں کا منصوبہ بنانے والے دہشت گردوں کی رہنمائی کرنے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عبد الناصر بینبریکا وہ پہلے فرد ہیں جن سے آسٹریلیا میں رہتے ہوئے شہریت چھین لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: شادی کے ڈیڑھ سال بعد بھی میگھن مارکل برطانوی شہریت سے محروم کیوں؟

آسٹریلیا کے وزیر برائے امور داخلہ پیٹر ڈوٹن نے برسبین میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگر یہ وہ شخص ہے جس سے ہمارے ملک کو دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے، تو ہم آسٹریلین عوام کے تحفظ کے لیے آسٹریلین قانون کے تحت ہر ممکن کوشش کریں گے۔

بینبریکا کو دہشت گردی کے تین الزامات کے تحت سزا سنائی گئی تھی، انہیں ایک دہشت گرد گروہ کی ہدایت کرنے، کسی دہشت گرد گروہ کا رکن ہونے اور دہشت گردی کے کسی اقدام کی منصوبہ بندی سے وابستہ مواد رکھنے کے الزام میں 15 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بینبریکا اپنی سزا پوری کرنے کے باوجود آسٹریلین جیل میں موجود ہیں، آسٹریلین قانون کینبرا کو اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے جرائم میں سزا یافتہ کسی بھی شخص کی سزا پوری ہونے کے بعد بھی مزید تین سال تک اسے نظربند رکھ سکتے ہیں۔

بینبریکا کے وکلا نے ان کی نظربندی کے خلاف اپیل کی ہے، ان کے پاس 90 دن کا وقت ہے کہ وہ اپنا ویزا منسوخ کر کے الجیریا واپس جانے کی اپیل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: دوہری شہریت کا قانون

آسٹریلین قانون کے تحت کسی شخص سے صرف اس وقت اس کی شہریت چھینی جاسکتی ہے جب وہ دوہری شہریت کا حامل ہو۔

آسٹریلیا نے ان اختیارات کا استعمال 2019 میں ترکی میں قید داعش کی جانب سے مبینہ طور پر بھرتی کیے گئے نیل پرکاش کی شہریت چھیننے کے لیے کیا تھا، آسٹریلیا نے استدلال کیا تھا کہ وہ دوہری شہریت کا حامل ہے کیونکہ ان کے پاس فجی کی شہریت بھی ہے حالانکہ فجی نے اس دعوے کی تردید کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024