• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

سیلفی لینے کیلئے مداح کی مریم اورنگزیب کے کاندھے پر ہاتھ رکھنے کی کوشش

شائع November 26, 2020
مداح نے میڈیا بریفنگ ختم ہونے کے بعد مریم اورنگزیب سے تصویر کی فرمائش کی —فائل فوٹو: فیس بک
مداح نے میڈیا بریفنگ ختم ہونے کے بعد مریم اورنگزیب سے تصویر کی فرمائش کی —فائل فوٹو: فیس بک

اس میں کوئی شک نہیں کی شوبز و اسپورٹس شخصیات کی طرح سیاستدانوں کے بھی کئی پرستار ہوتے ہیں جو ان کے ساتھ محض ایک تصویر کھچوانے کے لیے بے قرار رہتے ہیں۔

ایسے مداح موقع دیکھتے ہی اپنی پسندیدہ سیاسی شخصیات کے ساتھ تصاویر، ویڈیوز و سیلفی بنانے میں دیر نہیں کرتے، تاہم بعض مداحوں کی ایسی کوشش ناگوار بھی ہوتی ہیں۔

ایسی ہی کوشش پنجاب کے شہر لاہور کے ایک مداح نے بھی کی، جنہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب کے ساتھ سیلفی بنوانی چاہی، تاہم ان کی یہ حرکت خاتون رہنما کو مناسب نہیں لگی۔

ہوا کچھ یوں کہ لاہور میں میڈیا سے بات کرنے کے بعد ایک مداح نے مریم نواز سے سیلفی کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما نے رضامندی بھی دکھائی، تاہم مداح اپنی حرکت کی وجہ سے سیلفی بنوانے کا موقع کھو بیٹھے۔

کیوں کہ مداح نے مریم اورنگزیب کے کندھے پر بازو رکھ کر ان کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کی، جس پر (ن) لیگی رہنما نے مداح کو روک دیا اور تصویر کھچوائے بغیر ہی چلی گئیں۔

ویڈیو میں مداح کو سیلفی کے بہانے لیگی رہنما کے کندھے پر بازو رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے—اسکرین شاٹ
ویڈیو میں مداح کو سیلفی کے بہانے لیگی رہنما کے کندھے پر بازو رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے—اسکرین شاٹ

میڈیا بریفنگ کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ (ن) لیگ رہنما جیسے ہی اپنی بات مکمل کرکے جانے لگتی ہیں کہ وہاں کھڑے ایک مداح ان سے ساتھ میں تصویر کھچوانے کی فرمائش کرتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرستار کی فرمائش پر مریم اورنگزیب رک جاتی ہیں، تاہم جیسے ہی مداح سیلفی کے لیے خاتون رہنما کے کندھے پر اپنا بازو رکھنے کی کوشش کرتا ہے تو (ن) لیگ رہنما ان کا ہاتھ ہٹا کر وہاں سے چلی جاتی ہیں۔

ویڈیو میں پرستار کی حرکت پر وہاں کھڑے صحافی، کیمرامین اور دیگر افراد ہنس پڑتے ہیں اور مریم اورنگزیب مداح کے ساتھ تصویر کھچوائے بغیر چلی جاتی ہیں۔

مریم اورنگزیب کے کندھے پر مداح کی جانب سے بازو رکھنے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور لوگ مداح کے عمل کو نامناسب حرکت قرار دے رہے ہیں۔

تاہم سادہ مزاج پرستار کی ایسی حرکت پر مریم اورنگزیب نے کسی برہمی کا اظہار نہیں کیا بلکہ اسے مداح کی غلطی سمجھ کر تصویر کھچوائے بغیر ہی وہاں سے چلی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024