• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

طاقتور بیٹری سے لیس نیا اسمارٹ فون پوکو ایم 3

شائع November 25, 2020
— فوٹو بشکریہ پوکو
— فوٹو بشکریہ پوکو

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی پوکو نے اپنے سستے فونز کی ایم سیریز کا نیا فون متعارف کرادیا ہے۔

شیاؤمی کی یہ ذیلی کمپنی عام طور پر فلیگ شپ فیچرز سے لیس فونز متعارف کراتی ہے جن کی قیمتیں حیران کن حد تک کم ہوتی ہے۔

پوکو ایم 3 کا دیزائن چونکا دینے والا ہے، خاص طور پر بیک پر کیمرا سیٹ اپ ڈیزائن کافی منفرد ہے۔

کمپنی کے مطابق بیک کی ساخت ایسی ہے جس پر انگلیوں کے نشان نہیں بنتے۔

پوکو ایم 3 میں 6.53 انچ ایف ایچ ڈی پلس آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس 3 سپورٹ دی گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ پوکو
فوٹو بشکریہ پوکو

اسکرین پر واٹر ڈراپ نوچ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اسٹیریو اسپیکرز اور ایک آئی آر بلاسٹر بھی فون کا حصہ ہیں۔

یہ فون 6000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے جو 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کا تو دعویٰ ہے کہ کم استعمال پر یہ بیٹری 5 دن تک کام کرسکتی ہے، معتدل استعمال پر 3 دن اور زیادہ استعمال پر بھی ڈیڑھ دن تک چل سکتی ہے۔

کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ڈھائی سال تک بیٹری کی کارکردگی میں کوئی نمایاں تنزلی نہیں آئے گی۔

پوکو ایم 3 میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ایم آئی یو آئی 12 اور پوکو لانچر سے کیا ہے، مگر جلد اینڈرائیڈ 11 سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

فوٹو بشکریہ پوکو
فوٹو بشکریہ پوکو

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

اس فون کا 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 149 ڈالرز (لگ بھگ 24 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ 128 جی بی والا ورژن 169 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024