• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کیا عروہ حسین اور فرحان سعید کے درمیان علیحدگی ہوگئی؟

شائع November 25, 2020
دونوں ستارے  2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے— فوٹو: انسٹاگرام
دونوں ستارے 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے— فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی ماڈل و اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید تقریباً 4 برس قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور انہیں شوبز کی مقبول ترین جوڑی بھی قرار دیا جاتا رہا ہے۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر مختلف شوبز پیجز کی جانب سے یہ رپورٹ کیا جارہا ہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر رپورٹ کیا جارہا ہے کہ 3 سال کی خوشگوار شادی کے بعد دونوں شوبز ستاروں نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دوسری جانب کچھ میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شوبز کی اس مقبول جوڑی نے اختلافات کے باعث علیحدگی اختیار کی ہے۔

مزید پڑھیں: عروہ اور فرحان رشتہ ازدواج میں منسلک

تاہم اب تک عروہ حسین اور فرحان سعید کی جانب اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی دونوں نے ان رپورٹس کی تصدیق یا تردید کی ہے۔

یاد رہے کہ گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین نے 22 نومبر 2016 کو اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

دونوں ستارے 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے نکاح کی تقریب لاہور کی بادشاہی مسجد میں ہوئی تھی۔

عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی کی تقریبات کا خوب چرچا رہا تھا جن میں شوبز کی مشہور شخصیات سمیت دونوں کے اہل خانہ و عزیزواقارب نے شرکت کی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

شادی سے قبل دونوں نجی چینلز ہم ٹی وی کے ڈرامے 'اڈاری' اور اے آر وائے کے ڈرامے 'میرے اجنبی' میں ساتھ دکھائی دیے تھے اور ان کی جوڑی کافی پسند کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ٹچ بٹن‘ فرحان سعید اور عروہ حسین کی فلم

علاوہ ازیں فرحان سعید نے 2019 میں فلم 'ٹچ بٹن' سے بڑی اسکرین پر ڈیبیو کیا تھا جسے عروہ حسین نے پروڈیوس کیا تھا۔

عروہ حسین حال ہی میں 4 سال کے بعد 'مشک' ڈرامے کے ساتھ چھوٹی اسکرین پر واپس آئی ہیں جس میں ان کی اداکاری کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے جبکہ فرحان سعید 'پریم گلی' ڈرامے میں سوہائے علی ابڑو کے ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم اب سوشل میڈیا پر عروہ حسین اور فرحان سعید کی علیحدگی کی رپورٹس پر مداحوں کی جانب سے تشویش اور انتہائی دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر urwafrhan# کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا تھا۔

ایم نامی ٹوئٹر ہینڈل نے کہا کہ فرحان اور عروہ؟ 2020 بدترین ہوتا جارہا ہے۔

طلحہ نامی صارف نے کہا کہ میرا تو اب پیار سے اعتبار اترتا جارہا ہے یہ تمام تصاویر جھوٹی ہیں۔

عائزے نامی صارف نے لکھا کہ 2020 کسی سے کم نہیں۔

سعد نامی صارف نے لکھا کہ علیحدگی ہوئی ہے طلاق عوام کروادے گی۔

محمد عمران نامی صارف نے ٹوئٹر پر گلوکار عاطف اسلم کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گلوکار نے پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی، جس میں وہ ایک شو میں اداکاروں سے متعلق تجویز دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ فرحان سعید دوسری شادی نہ کریں۔

دی نامی ٹوئٹر ہینڈل نے کہا کہ کوئی برائے کرم مجھے یہ بتائے کہ عروہ-فرحان سے متعلق یہ بات سچ ہے۔

لاریب صفدر نے کہا کہ محبت اب مزید اعتبار نہیں رہا۔

ہالہ ایوب نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ اگر 4 دن کی چاندنی اور پھر اندھیری رات ہے کا چہرہ ہوتا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024