• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پیچیدگیوں کے باعث حمل ضائع ہوگیا، میگھن مارکل کا اعتراف

شائع November 25, 2020
میگھن مارکل نے دوسرا حمل ضائع ہونے کا اعتراف ایک مضمون میں کیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
میگھن مارکل نے دوسرا حمل ضائع ہونے کا اعتراف ایک مضمون میں کیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل نے اعتراف کیا ہے کہ رواں برس کے وسط میں ان کا دوسرا حمل کچھ پیچیدگیوں کے باعث ضائع ہوگیا۔

میگھن مارکل نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں لکھے گئے مضمون میں دنیا میں آنے سے قبل ہی اپنے دوسرے بچے کے چلے جانے کے درد کو بیان کیا اور بتایا کہ حمل ضائع ہونے پر وہ اور ان کے شوہر کس قدر صدمے میں تھے۔

مضمون میں میگھن مارکل نے بتایا کہ رواں برس جولائی میں بعض پیچیدگیوں کے باعث ان کا حمل ضائع ہوگیا تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کا حمل کتنے ہفتوں کا تھا۔

میگھن مارکل نے لکھا کہ وہ جولائی کے اس دن کو آج تک نہیں بھول پائیں اور نہ ہی ان کے شوہر ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اس دن کو بھلا پائے ہیں۔

شہزادہ ہیری اور میگھن رواں برس کے آغاز میں شاہی حیثیت سے دستبردار ہوگئے تھے—فائل فوٹو: اسپلاش نیوز
شہزادہ ہیری اور میگھن رواں برس کے آغاز میں شاہی حیثیت سے دستبردار ہوگئے تھے—فائل فوٹو: اسپلاش نیوز

برطانوی شاہی خاندان کی بہو نے لکھا کہ وہ تنہا نہیں تھیں جن کا حمل ضائع ہوا بلکہ انہیں جس ہسپتال لے جایا گیا، وہیں متعدد خواتین کا حمل ضائع ہوچکا تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے نوٹ کیا کہ وہ خواتین کے جس وارڈ میں داخل تھیں، وہاں 100 میں سے 20 کے قریب خواتین کا حمل ضائع ہوچکا تھا۔

میگھن مارکل نے سال 2020 کو مشکل سال قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اس سال ان سمیت دنیا کے ہزاروں افراد کو دکھوں اور غموں کا مقابلہ کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں بچے کی پیدائش

انہوں نے مضمون میں لکھا کہ رواں سال انہیں اور ان کے شوہر کو بہت بڑے صدمے سے گزرنا پڑا، کیوں کہ ان کا دوسرا بچہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی ان سے بچھڑ گیا۔

حمل ضائع ہونے پر انہوں نے مزید لکھا کہ دنیا میں سالانہ ہزاروں خواتین ایسی تکلیف سے گزرتی ہیں تاہم چند ہی خواتین اس سے متعلق بات کرتی ہیں اور انہیں بھی اس سال تکلیف سے گزر کر حمل ضائع ہونے کے عذاب کا احساس ہوا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

میگھن مارکل نے حمل ضائع ہونے والے دن کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ جس دن ان کا مس کیرج ہوا اس دن شوہر ان کے پاس تھے اور انہوں نے ان کا ہاتھ زور سے تھام رکھا تھا۔

شہزادہ ہیری کی اہلیہ کے مطابق اس دن ان کے شوہر بھی واقعے پر افسردہ تھے اور کافی دیر تک خاموش رہے۔

میگھن مارکل نے لکھا کہ شہزادہ ہیری نے اس دن کافی دیر تک خاموشی اختیار کرنے کے بعد ان دریافت کیا کہ وہ خیریت سے ہیں؟

مزید پڑھیں: حمل سے متعلق میڈیا کوریج پر پریشانی ہوئی، میگھن مارکل

انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے شوہر کی جانب سے دریافت کرنے کے وقت بولے گئے لفظوں میں ڈوبے درد کو محسوس کرسکتی تھیں۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں پہلے بیٹے آرچی کی پیدائش 6 مئی 2019 کو ہوئی تھی۔

دونوں کے ہاں شادی کے محض ایک سال بعد بچے کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں 19 مئی 2018 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

رواں سال کے آغاز میں ہی شہزادہ ہیری نے شاہی ذمہ داریوں سے الگ ہونے کا اعلان کیا تھا اور مارچ میں وہ باضابطہ طور پر ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوکر ابتدائی طور پر کینیڈا اور بعد ازاں اہلیہ سمیت امریکا منتقل ہوگئے تھے۔

ہیری اور میگھن کی شادی 19 مئی 2018 کو ہوئی تھی—فوٹو:اے پی
ہیری اور میگھن کی شادی 19 مئی 2018 کو ہوئی تھی—فوٹو:اے پی

دونوں مئی 2020 تک امریکا منتقل ہوگئے تھے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ وہیں میگھن مارکل حاملہ ہوئی ہوں گی تاہم اس حوالے سے تصدیقی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

میگھن مارکل نے مضمون میں تصدیق کی کہ جولائی میں ان کا حمل ضائع ہوا تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی کہ ان کا حمل کتنے ہفتوں کا تھا۔

دونوں نے شاہی حیثیت سے علیحدگی کے بعد نیٹ فلیکس سمیت دیگر ویب سائٹس اور پروڈکشن کمپنیوں کے لیے ڈرامے و فلمیں بنانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے جب کہ وہ کچھ فلاحی تنظیموں کے ساتھ بھی کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024