مختلف ہسپتالوں میں 1750 متاثرین کو آکسیجن درکار ہے، اسد عمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آج ہم وہاں پہنچ چکے ہیں جہاں ملک بھر میں 1750 سے زیادہ افراد کو آکسیجن درکار ہے اور یہ مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں، جون میں جب برے حالات تھے تو اس وقت 3300 سے 3500 افراد مختلف ہسپتالوں میں تھے۔
این سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ جس رفتار سے پچھلے تین ہفتوں سے کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے اگر ہم نے اپنے رویے نہیں بدلے اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا تو آج سے 2 ہفتے بعد پھر اسی جگہ ہوں گے جہاں جون میں وبا کا عروج تھا، خدانخواستہ ہم وہاں جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں سے بھرپور اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، مصافحہ کرنے سے گریز کریں لیکن لوگوں کو عزت سے سلام کریں، باہر جہاں لوگوں یا بند جگہ میں زیادہ لوگ ہوں وہاں ماسک پہنیں اور وقت ملے تو ہاتھ دھوتے رہیں اور دوسروں سے فاصلہ رکھیں۔
خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔