• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

سعودی عرب: خواتین کا دوسرا گالف ٹورنامنٹ بھی ڈینش گالفر نے جیت لیا

شائع November 24, 2020 اپ ڈیٹ December 4, 2020
ڈنمارک کی گالفر ایملی کرسٹائن پڈرسن نے دونوں ٹورنامنٹس اپنے نام کیے—فوٹو: انسٹاگرام
ڈنمارک کی گالفر ایملی کرسٹائن پڈرسن نے دونوں ٹورنامنٹس اپنے نام کیے—فوٹو: انسٹاگرام

اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب میں ایک ہی مہینے میں ہونے والا دوسرا خواتین کا گالف ٹورنامنٹ بھی یورپی ملک ڈنمارک کی 24 سالہ گالفر ایملی کرسٹائن پڈرسن نے جیت لیا۔

ایملی کرسٹائن پڈرسن نے اس سے قبل ہونے والے سعودی عرب کے پہلے گالف ٹورنامنٹ کو بھی جیتا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کے مطابق ایملی کرسٹائن پڈرسن نے 17 نومبر سے 19 نومبر تک جاری رہنے والا دوسرا گالف ٹورنامنٹ بھی اپنے نام کیا۔

24 سالہ گالفر نے دوسرے ٹورنامنٹ میں نہ صرف انفرادی طور پر کھیلے جانے والے کھیل میں فتح حاصل کی بلکہ انہوں نے ٹیم کی صورت میں کھیلے جانے والا مقابلہ بھی جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔

اس سے قبل 12 سے 15 نومبر تک ہی سعودی عرب میں ہونے والے پہلے گالف ٹورنامنٹ میں بھی ایملی کرسٹائن پڈرسن نے فتح حاصل کی تھی۔

دونوں ٹورنامنٹس میں فاتحین کو مجموعی طور پر 15 لاکھ ڈالر کی رقم دی گئی، جس میں سے زیادہ تر رقم 24 سالہ ایملی کرسٹائن پڈرسن نے جیتی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ہونے والا پہلا گالف ٹورنامنٹ ڈنمارک خاتون نے جیت لیا

انہیں مجموعی طور پر جیت کے 2 انعامات انفرادی حیثیت میں دیے گئے جب کہ انہیں جیت کا ایک انعام اسکاٹ لینڈ اور جنوبی افریقین گالفرز کے ساتھ دیا گیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یہ پہلا موقع تھا کہ سعودی عرب نے خواتین کے کسی بھی اسپورٹس فیسٹیول کی میزبانی کی تھی۔

دونوں گالف ٹورنامنٹس میں کھلاڑیوں کو مختصر لباس پہننے کی اجازت نہیں تھی اور تمام خواتین کھلاڑیوں نے مکمل پینٹ کے ساتھ ٹی شرٹ پہنی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں پہلی بار خواتین کے گالف ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان

اسی طرح شائقین پر بھی مختصر لباس پہننے کی پابندی تھی، البتہ کسی بھی خاتون کو حجاب یا برقع پہننے یا نہ پہننے کا حق حاصل تھا اور زیادہ تر خواتین حجاب کے بغیر ہی ٹورنامنٹ میں شریک ہوئیں۔

سعودی عرب میں خواتین کے دونوں کامیاب گالف ٹورنامنٹس پر دنیا بھر میں اسلامی ملک کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024