• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

یونیسیف کا غریب ممالک کو کورونا ویکسین کی 2 ارب ڈوز پہنچانے کا اعلان

شائع November 23, 2020
دنیا بھر میں دوا ساز اور ریسرچ سینٹرز کووڈ-19 ویکسین کی تیاری کی دوڑ میں شامل ہیں— فوٹو: اے ایف پی
دنیا بھر میں دوا ساز اور ریسرچ سینٹرز کووڈ-19 ویکسین کی تیاری کی دوڑ میں شامل ہیں— فوٹو: اے ایف پی

اقوام متحدہ کے ادارے، بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) نے کہا ہے کہ 'بہت بڑے آپریشن' کے تحت اگلے سال ترقی پذیر کو ممالک کو کورونا وائرس کی ویکسین کی 2 ارب کے قریب ڈوز پہنچائی جائیں گی۔

خیال رہے کہ عالمی رہنماؤں کے جانب سے دنیا بھر کو لپیٹ میں لینے والی مہلک وبا کورونا وائرس کی ویکسین کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کا عزم کے اظہار کیا جاچکا ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے میں یونیسیف نے کہا کہ وہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ گلوبل کووڈ-19 ویکسین ایلوکیشن پلان ، کوویکس (COVAX) کے تحت غریب ممالک جیسا کہ برونڈی، افغانستان اور یمن کو ویکسینز اور ایک ارب سرنجز کی فراہمی کے لیے 350 سے زائد ایئر لائنز اور فریٹ کمپنیوں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

یونیسیف کی ڈائریکٹر سپلائی ڈویژن ایٹلیوا کیڈیلی نے ایک بیان میں کہا کہ 'یہ انمول تعاون بہت دور تک جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے گا کہ اس تاریخی اور بہت آپریشن کے لیے ٹرانسپورٹ کی وافر صلاحیت موجود ہو'۔

مزید پڑھیں: آکسفورڈ یونیورسٹی کی کووڈ ویکسین معمر افراد کیلئے محفوظ ثابت

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق کوویکس کی قیادت مشترکہ طور جی اے وی آئی ویکسین گروپ، عالمی ادارہ صحت اور وبائی امراض کی تیاریوں سے متعلق اتحاد کی جانب سے کی جارہی ہے۔

— فوٹو: یونیسیف
— فوٹو: یونیسیف

اس کا مقصد حکومت کی جانب سے کووڈ-19 ویکسینز کی ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کرنا اور ہر ملک میں سب سے زیادہ خطرے کا شکار کو سب سے پہلے ویکسین کی فراہمی پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

رواں ہفتے کے اواخر میں ہونے والے جی20 اجلاس میں دنیا کی 20 معیشتوں کے رہنماؤں نے کورونا وائرس کی ویکسینز، دواؤں اور ٹیسٹس کی یکساں تقسیم یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے تاکہ غریب ممالک پیچھے نہ رہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق عالمی وبا سے پہلے بھی لگ بھگ 2 کروڑ بچوں تک ویکسینز کی تقسیم تک یکساں رسائی نہیں تھی جو انہیں سنگین بیماریوں، موت۔ معذوری اور خراب صحت سے بچا سکے۔

ایٹلیوا کیڈیلی نے کہا کہ ہمیں اس اقدام کے لیے سب کی ضرورت ہے کیونکہ ہم دنیا بھر میں کووڈ-19 ویکسین کی ڈوزز، سرنجز اور فرنٹ لائن ورکرز کو پرسنل پروٹیکٹو ایکوئپمنٹ کی زیادہ فراہمی کے لیے تیار ہیں۔

وہ اس وقت پان امریکن ہیلتھ آرگنائزیشن اور انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک عام ویکسین کووڈ 19 سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے، تحقیق

کویکس کے ساتھ یونیسیف کا کردار دنیا کے سب سے بڑے ویکسین خریدار کی حیثیت سے ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وہ معمول کی حفاظتی ویکیسینز کے لیے سالانہ ویکسین کی 2 ارب ڈوز سے زائد خریدتے ہے۔

—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

دنیا بھر میں دوا ساز اور ریسرچ سینٹرز کووڈ-19 ویکسین کی تیاری کی دوڑ میں شامل ہیں اور عالمی سطح پر ہزاروں افراد کی شمولیت کے ساتھ ویکسینز کے ٹرائلز جاری ہیں۔

فائزر کی ویکسین، آخری ٹرائلز کے نتائج میں 95 فیصد کامیابی اور کوئی سنگین مضر اثرات نہ ہونے کے بعد اب یہ ویکسین آئندہ ماہ تک امریکا اور یورپ کا ہنگامی اجازت نامہ حاصل کرسکتی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے موڈرنا کی ویکسین نے ابتدائی اعداد و شمار جاری کیے تھے جس کے مطابق ویکسین 94.5 فیصد مؤثر ہے۔

یہ دونوں ویکسین جن کے نتائج توقع سے بہتر آئے ہیں، نیو میسینجر آر این اے (mRNA) ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی ہیں، جنہوں نے اس عالمی وبا کے خاتمے کی امیدوں کو بڑھا دیا ہے جو اب تک 13 لاکھ افراد کی موت کا سبب بن چکی ہے جبکہ اس نے معمولاتِ زندگی اور معیشتوں کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024