• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

دو کیلے روزانہ، ہائی بلڈ پریشر سے بچاؤ ممکن، تحقیق

شائع August 7, 2013

۔—فائل فوٹو
۔— فائل فوٹو

ممبئی: طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دو کیلے روزانہ کھانے سے بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر) سے بچاؤ ممکن ہے۔

حال ہی میں بھارتی کستوریا میڈیا کالج میں کی گئی مطالعاتی اور تجرباتی تحقیق سے ماہرین نے اخذ کیا کہ 5 کیلے روزانہ کھانے سے بلڈ پریشر میں اسی طرح نصف حد تک کمی ہو سکتی ہے جس طرح بلڈ پریشر ادویات کھانے سے ہوتی ہے۔

میڈیکل کالج کی اس تحقیق میں رضا کاروں کی ایک ٹیم نے حصہ لیااور دو کیلے روزانہ ایک ہفتہ تک کھانے والوں کے بلڈ پریشر میں دس فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

ماہرین کاکہنا ہے کہ تحقیق سے پہلے ہی یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ پوٹاشیم بلڈ پریشر میں کمی کا باعث بنتا ہے جبکہ بلڈ پریشر کی ادویات انجیوٹینس کنورٹنگ انزائیم کے اس عمل کے خلاف مزاحمت پیدا کرتے ہیں جس سے انجیو ٹیشن ٹو پیدا ہوتا ہے جو کہ خون کی نالیوں کو سکیڑ کر ان میں بلڈ پریشر پیدا کرتا ہے۔

تحقیق کرنے والی ٹیم کے مطابق کیلے کی تمام 6 اقسام میں اے سی ای کے خلاف مزاحمت والی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024