• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا کی '111 بریفنگز' پر نیویارک کے گورنر کیلئے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈ کا اعلان

شائع November 22, 2020
اینڈریو کوومو کو یہ ایوارڈ 23 نومبر کو ہونے والے لائیو اسٹریم شو میں دینے کا اعلان کیا گیا ہے—فائل فوٹو: اے پی
اینڈریو کوومو کو یہ ایوارڈ 23 نومبر کو ہونے والے لائیو اسٹریم شو میں دینے کا اعلان کیا گیا ہے—فائل فوٹو: اے پی

امریکی ریاست نیویارک میں ہزاروں اموات کی وجہ بننے والی عالمی وبا کورونا وائرس سے آگاہ کرنے سے متعلق یومیہ نشر ہونے والی بریفنگز پر گورنر اینڈریو کوومو کو انٹرنیشنل ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

امریکی خبررساں ادارے 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل اکیڈمی آف ٹیلیویژن آرٹ اینڈ سائنسز، جس کے اراکین میں میڈیا اور انٹرٹینمنٹ سے وابستہ 60 سے زائد شخصیات اور 500 کمپنیاں شامل ہیں، نے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے گورنر کو ایوارڈ دینے کے ارادے کا اعلان کیا۔

اینڈریو کوومو کو یہ ایوارڈ 23 نومبر کو ہونے والے لائیو اسٹریم شو میں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: 'نیویارک کے گورنر کہتے ہیں کہ وہ پاکستان کو فالو کر رہے ہیں'

انٹرنیشنل اکیڈمی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) بروس پیسنر نے کہا کہ اینڈریو کوومو کو اکیڈمی کے فاونڈرز ایوارڈ کا اعزاز دیا جائے کہ انہوں نے لوگوں کو آگاہ کرنے اور پُرسکون رکھے کے لیے اپنی بریفنگز کا استعمال کیا۔

—فائل فوٹو: اے پی
—فائل فوٹو: اے پی

خیال رہے کہ نیویارک کے گورنر سے قبل یہ ایوارڈ امریکا کے سابق نائب صدر ال گور، اوپرا ونفرے اور ڈائریکٹر اسٹیون اسپیل برگ کو دیا جاچکا یے۔

انہوں نے کہا کہ 'گورنر اینڈریو کوومو کی 111 یومیہ بریفنگز نے بہت اچھا کام کیا کیونکہ انہوں نے کرداروں، پلاٹ لائنز اور کامیابی و ناکامیوں کی داستانوں کے ساتھ مؤثر ٹیلی ویژن شوز کیے'۔

بروس پیسنر نے کہا کہ انہوں نے دنیا بھر کے لوگوں کو یہ جاننے میں مدد دی کہ کیا ہورہا ہے اور نیویارک سخت مقابلہ کرنے کے عزم کی علامت بن گیا۔

اینڈریو کوومو نے 100 سے زائد پاور پوائنٹ سلائیڈ شوز کا استعمال کیا اور ان کی کوششوں میں کبھی کبھار ان کے جذباتی اور یومیہ اپ ڈیٹس کے لیے طنز و مزاح پر مبنی انداز اور معیشت کے لیے ان کی انتظامیہ کی تفصیلی کوششوں کو بیان کرنا اور بیک وقت ایک لاکھ تک افراد کے ہسپتال میں داخل ہونے کی پیش گوئیوں سے گریز کرنا شامل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر نیویارک نے وائرس کے ٹیسٹ کیلئے لائیو طبی نمونہ دے دیا

خیال رہے کہ نیویارک میں اپریل کے اوائل سے وسط تک عالمی وبا عروج کو پہنچی تھی جب بیک وقت 18 ہزار افراد ہسپتالوں میں داخل ہوئے تھے اور ہسپتالوں میں یومیہ 800 اموات رپورٹ ہورہی تھیں۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق نیویارک میں کورونا سے 34 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

ریاستی اعداد و شمار کے مطابق نرسنگ ہومز میں 6 ہزار 600 رہائشی افراد ہلاک ہوئے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ نرسنگ ہومز کے کتنے افراد ہسپتالوں میں ہلاک ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024