• KHI: Clear 26.1°C
  • LHR: Clear 18.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.5°C
  • KHI: Clear 26.1°C
  • LHR: Clear 18.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 13.5°C

انڈین وزیرِ خارجہ کا پاکستان سے رابطہ جاری رکھنے کا عندیہ

شائع August 7, 2013

ہندوستان کے وزیرِ خارجہ سلمان خورشید۔ فائل تصویر
ہندوستان کے وزیرِ خارجہ سلمان خورشید۔ فائل تصویر

نئی دہلی: ہندوستان کےوزیرِ خارجہ سلمان خورشید نے بدھ کو کہا ہےکہ حکومتِ ہندوستان ایسی صورتحال نہیں پیدا کرنا چاہتی جو ' انڈیا کے امن اور سیکیورٹی کیلئے تباہ کن اور مضر ہو۔'

لائن آف کنٹرول ( ایل او سی)  پر پانچ ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکت کے ایک دن بعد وہ پریس ٹرسٹ آف انڈیا نامی نیوز ایجنسی سے بات کررہے تھے۔  ایل او سی پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشمیر کو دونوں ممالک میں تقسیم کرتی ہے۔

پاکستان سے رابطے رکھنے کے بارے میں خورشید نے کہا کہ ہندوستان کسی ناپسندیدہ شے کو نکال باہر کرنے کیلئے اہم شے کو ضائع نہیں ہونے دے گا۔

تاہم انڈیا کے اس حکومتی بیان سے حزبِ اختلاف مشتعل ہوئی ہے۔ بدھ کو اپوزیشن کی مرکزی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اہم رکن ایل کے ایڈوانی نے کہا ہےکہ ' یہ مذاکرات کا وقت نہیں۔'

بی جے پی کی ایک اور رہنما، سشما سوراج نے پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس میں کہا کہ وزارتِ دفاع نے پاکستانی فوج کی جانب سے اس حملے میں ملوث نہ ہونے پر ' کلین چٹ' دیدی ہے۔

کشمیر کا خوبصورت ہمالیائی علاقہ اس وقت پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بٹا ہوا ہے اور دونوں ممالک پورے خطے کی ملکیت کا دعویٰ کرتےہیں۔

ہندوستانی فوجی ذرائع نے منگل کے روز کہا تھا کہ ان حملوں میں پاکستانی فوج ملوث ہے لیکن وزیرِ دفاع اے کے اینٹنی نے یہ کہا تھا کہ یہ کارروائی پاکستانی افواج کے یونیفارم پہنے افراد نے کی ہے۔

پاکستان نے اس واقعے میں کسی قسم کےملوث ہونے کی تردید کی ہے۔ ہندوستان نے اسلام آباد سے اس واقعے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوہزار تین میں جنگ بندی کے معاہدے کے بعد یہ اس کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔

آج پاکستان اور ہندوستانی کمانڈروں نے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا ہے جس کی تصدیق پاکستانی عسکری ذرائع نے بھی کی ہے۔

پاکستانی دفترِ خارجہ کا احتجاج

نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے دفترِ خارجہ نے آج ہندوستانی سفیر کو طلب کرکے اس واقعے پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ پاکستان نے ہندوستانی حکومت کو نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے سخت حفاظتی اقدامات کی درخواست کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2025
کارٹون : 22 دسمبر 2025