• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

'ویلو' کے ڈیجیٹل میوزک شو کی پہلی قسط ریلیز، عاطف اسلم کا جادو چھاگیا

شائع November 22, 2020
اس شو کو اسٹرنگز بینڈ کے بلال مقصود نے پروڈیوس کیا ہے—فوٹو: اسکرین شاٹ
اس شو کو اسٹرنگز بینڈ کے بلال مقصود نے پروڈیوس کیا ہے—فوٹو: اسکرین شاٹ

کوک اسٹوڈیو اور نیٹ کیفے بیسمنٹ کے بعد پاکستانی شائقین کے لیے حال ہی میں ایک نیا ڈیجیٹل میوزک شو شروع ہوا ہے جس میں پاپ میوزک کی جھلک بھی شامل ہے۔

ویلو ساؤنڈ اسٹین کے اس شو کو اسٹرنگز بینڈ کے بلال مقصود نے پروڈیوس کیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ایک پوسٹ میں ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کے سیزن ون کا ٹیزر شیئر کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں اس پر گزشتہ 11 ماہ سے کام کررہا ہوں، اس شو کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر، میں آپ کو ویول ساؤنڈ اسٹیشن پیش کرتا ہوں'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے ایک اور پوسٹ میں کہا تھا کہ 'میں اس حوالے سے بہت پُرجوش ہوں اور شو سے متعلق چند اہم چیزیں بتانا چاہتا ہوں'۔

گلوکار بلال مقصود نے لکھا تھا کہ ہر ہفتے کچھ گانے ریلیز کیے جائیں گے، یہ صرف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر موجود ہوگا لہذا یوٹیوب پر ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کو سبسکرائب کریں اور فیس بک پر ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کا پیج فالو کریں۔

ان کا مزید کہنا تھا تمام گانے، تمام بڑے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر موجود ہوں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

چند روز قبل ایک پوسٹ میں انہوں نے مداحوں سے پوچھا تھا کہ آپ پہلے کسے دیکھنا چاہیں گے؟ 3 فنکاروں کے نام بتائیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سیزن ون کے گلوکاروں میں سجاد علی، شمعون اسمٰعیل، عزیر جسوال، عبد اللہ قریشی، آئمہ بیگ، بالرنیہ نگہت چوہدری، سارہ حیدر، میشا شفیع شامل ہیں۔

اور اب ویلو ساؤنڈ کی پہلی قسط 20 نومبر کو ریلیز ہوئی جس میں گلوکار عاطف اسلم، عمیر جسوال اور نتاشا نورانی نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا۔

ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کے شو کی اس قسط میں موسیقاروں کی دھنیں اور لباس 'ریٹرو پاپ کلچر' سے متاثر تھے۔

گلوکار عاطف اسلم نے نصیبو لال کے مشہور گانے 'کدی تے ہنس بول‘ کو پاپ کا رنگ دیتے ہوئے اپنے انداز میں گایا۔

ان کے گانے کو صارفین کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

نمرہ علی نامی ٹوئٹر صارف نے اس گانے کا ماسٹر پیس اور بہترین ری میک قرار دیا۔

حمنہ نور نامی صارف نے بھی عاطف اسلم کے گانے کو بہترین قرار دیا۔

کامران مرزا نے ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کے میوزک شو میں عاطف اسلم کے گانے کو بہترین ری میک قرار دیا۔

گلوکار عمیر جسوال نے لیجنڈری گلوکار کے مشہور گانے ’گاگر‘ کو پیش کیا جس کی موسیقی بلال مقصود نے ترتیب دی ہے۔

رائے محمد اذلان نامی صارف کی جانب سے عمیر جسوال کے گانے کو بہت پسند کیا گیا۔

گلوکارہ نتاشا نورانی نے نیا گانا 'بے بی' پیش کیا، جس کے بول بلال مقصود نے لکھے ہیں۔

صوفیا کیو نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے نتاشا نورانی کے گانے کو پہلی قسط کے تینوں گانوں میں سے بہترین قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024