• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

واٹس ایپ میں 2 نئے بہترین فیچرز کا اضافہ

شائع November 21, 2020
— رائٹرز فائل فوٹو
— رائٹرز فائل فوٹو

رواں ماہ واٹس ایپ کی جانب سے کئی نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا اور فیس بک کی زیرملکیت اپلیکشن اب مزید کو جلد متعارف کرانے والی ہے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ Wabetainfo نے اپلیکشن کے بیٹا ورژن میں نظر آنے والے چند فیچرز کے بارے میں بتایا ہے۔

ان میں سب سے دلچسپ میوٹ ویڈیوز نامی فیچر ہے۔

جیسا نام سے ہی عندیہ ملتا ہے کہ اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی دوست کو بھیجی جانے والی ویڈیو یا اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں کسی ویڈیو کو اپ لوڈ کرتے ہوئے میوٹ کیا جاسکے گا۔

اس فیچر کے تحت جب کسی ویڈیو کو سلیکٹ کی جائے گا تو اس میں میوٹ آپشن نظر آئے گا اور اس کو سلیکٹ کرنے پر جب ویڈیو کو بھیجا جائے تو دوست کو وہ ویڈیو بغیر آواز کے موصول ہوگی۔

یہ فیچر کافی کارآمد ہوگا کیونکہ کئی بار ریکارڈ کی جانے والی ویڈیو کے بارے میں لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ اس میں موجود غیرضروری آوازیں دیگر افراد تک نہ پہنچ سکیں۔

اس مقصد کے لیے کسی ایڈیٹنگ ایپ پر انحصار کرنا پڑتا ہے جو صاف ظاہر ہے ہر ایک کو استعمال نہیں کرسکتا، تو اس فیچر کے تحت آڈیو کو براہ راست ہی اسمارٹ فون گیلری سے میوٹ کیا جاسکے گا، جو اکثر لوگوں کو پسندد آئے گا۔

بظاہر تو یہ معمولی اضافہ ہے مگر متعدد افراد اسے ضرور پسند کریں گے اور توقع ہے کہ بہت جلد یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

دوسرا فیچر ریڈ لیٹر ہے جس پر میسجنگ اپلیکشن کی جانب سے کام کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر بنیادی طور پر نیا نہیں بلکہ واٹس ایپ میں آرکائیو چیتس کی جگہ لے گا۔

اس سے پہلے ستمبر میں رپورٹ سامنے آئے تھی کہ واٹس ایپ کی جانب سے ویکیشن موڈ نامی فیچر پر کام کیا جارہا ہے جو کہ آرکائیو چیٹس سے متعلق ہے۔

اس وقت واٹس ایپ میں اگر کسی چیٹ کو آرکائیو میں منتقل کردیا جائے تو وہ نئے میسج آنے پر پھر مین فیڈ پر نمودار ہوجاتی ہے۔

جس سے یٹ کو آرکائیو میں منتقل کرنے کا مقصد ہی ختم ہوجاتا ہے اور ویکیشن موڈ اس خامی کو دور کرنے کے لیے ہے جو چیٹس کو بدستور آرکائیو میں رکھنے میں مدد دینے والا فیچر ہے۔

اس فیچر کے تحت آرکائیو چیٹ اس سیکشن تک ہی محدود رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق اب آرکائیو چیٹس فیچر کی جگہ ریڈ لیٹر نامی فیچر لے گا جو کہ پہلے سے زیادہ بہتر ہوگا۔

ریڈ لیٹر سے صارف آرکائیو سے چیٹس کو نکالنے چاہے گا تو وہ ایک سے زیادہ یٹس کو فوری طور پر آرکائیو سے نکال سکے گا جبکہ ایک نیا آپشن ایڈٹ آرکائیو سیٹنگز کا ہوگا۔

صارف چاہے گا تو ویکیشن موڈ کو اس نئی سیٹنگز سے ٹرن آف کرسکے گا۔

یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا ابھی یہ کہنا مشکل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024