• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایپ کے ذریعے بلی کی آواز کا مطلب جاننا ممکن

شائع November 20, 2020
میاؤں ٹاک نامی یہ ایپ آواز کو ریکارڈ کرتی ہے اور پھر اس کا مطلب پہنچاننے کی کوشش کرتی ہے—  فوٹو: شٹراسٹاک
میاؤں ٹاک نامی یہ ایپ آواز کو ریکارڈ کرتی ہے اور پھر اس کا مطلب پہنچاننے کی کوشش کرتی ہے— فوٹو: شٹراسٹاک

جانوروں کی زبان سمجھنے کی کوششیں برسوں سے جاری رہی ہیں کہ جانور خصوصاً پالتو جانور اپنی مخصوص آواز نکال کر کیا کہنا اور سمجھانا چاہتے ہیں۔

اب ماہرین نے ایک ایسی ایپلی کیشن تیار کرلی ہے جس کے ذریعے بلیوں کی آوازوں کا ترجمہ کیا جاسکے گا۔

یہ ایپ ایمازوں الیکسا کے سابق انجینئر نے تیار کی ہے جس کا مقصد بلی کی 'میاؤں' کا ترجمہ کرنا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق 'میاؤں ٹاک' نامی یہ ایپ آواز کو ریکارڈ کرتی ہے اور پھر اس کا مطلب پہچاننے کی کوشش کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: پہلی بار ایک بلی میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کی تصدیق

رپورٹ کے مطابق اس وقت اس ایپ کے ذخیرہ الفاظ میں صرف 13 جملے ہیں جن میں 'مجھے کھانا کھلائیں'، 'میں غصہ ہوں' اور 'مجھے اکیلا چھوڑ دیں' جیسے جملے شامل ہیں۔

—فوٹو:میاؤں ٹاک
—فوٹو:میاؤں ٹاک

ایک تحقیق کے مطابق انسانوں کے برعکس تمام بلیاں بول چال کے لیے ایک ہی زبان کا استعمال نہیں کرتیں۔

ہر بلی کی میاؤں منفرد اور اپنے مالک کے مطابق ہوتی ہے، جن سے میں کچھ بلیاں دیگر کے مقابلے میں زیادہ بولتی ہیں۔

لہٰذا بلیوں کی آوازوں کے لیے عام ڈیٹابیس کی بجائے ہر الگ پروفائل کے ساتھ ایپ کا ترجمہ مختلف ہوتا ہے۔

آوازوں کو ریکارڈ کرنے اور لیبل کرنے کے ذریعے، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور مشین۔لرننگ سافٹ ویئر سے ہر بلی کی آواز کو بہتر طریقے سے سمجھا جاسکتا ہے۔

—فوٹو:میاؤں ٹاک
—فوٹو:میاؤں ٹاک

اور اسے جتنا زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، یہ اتنی زیادہ بہتر ہوتی جاتی ہے۔

ایپ ڈیولپر ایکویلون کے گروپ ٹیکنیکل پروگرام منیجر جاویئر سانچیز نے اپنی ویب سائٹ پر ایک ویبینار میں کہا کہ اس ایپ کا حتمی مقصد ایک اسمارٹ-کالر تیار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی فوری طور پر بلی کی میاؤں کا ترجمہ کرے گی اور کالر کے ذریعے انسانی آواز آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: پالتو بلی میں بھی کوورنا وائرس کا کیس سامنے آگیا

جاویئر سانچیز نے مزید کہا کہ 'میرا خیال ہے کہ یہ ایپ اب خاص طور پر زیادہ اہم ہے کیونکہ سماجی دوری کی وجہ سے ایسے لوگ ہیں جو بلی کے ساتھ گھروں تک محدود ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'اس کی مدد سے وہ اپنی بلی کے ساتھ بات چیت کر سکیں گے، یا کم از کم ان کی بلی کے ارادے کو سمجھنے اور ایک بہت ہی اہم تعلق پیدا کر سکیں گے'۔

بلی کی میاؤں کا ترجمہ کرنے والی یہ ایپ گوگل پلے اسٹور اور ایپل کے ایپ اسٹور پر مفت دستیاب ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024