• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

سہیل تنویر سری لنکا میں کورونا وائرس کا شکار

شائع November 20, 2020
کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد سہیل تنویر کی لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے— فائل فوٹو بشکریہ پی ایس ایل
کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد سہیل تنویر کی لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے— فائل فوٹو بشکریہ پی ایس ایل

پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ باؤلر سہیل تنویر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد ان کی لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

سہیل تنویر لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے سری لنکا میں موجود ہیں اور لیگ میں شرکت کے لیے سری لنکا پہنچنے کے بعد وائرس کا شکار ہونے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔

مزید پڑھیں: 'میں زندہ ہوں' چاچا کرکٹ کی اپنی موت کی افواہوں کی تردید

سہیل تنویر سے قبل کینیڈا کے بلے باز رویندرپال سنگھ بھی کورونا کا شکار ہو گئے تھے جنہیں کولمبو کنگز کی فرنچائز نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔

کینڈی ٹسکرز کی جانب سے منتخب کیے گئے سہیل تنویر کو لیگ کے بقیہ کھلاڑیوں اور آفیشلز سے علیحدہ ہوٹل میں آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

یہ مانا جا رہا ہے کہ سہیل تنویر کا ابھی تک کینڈی ٹسکرز کے کسی کھلاڑی یا آفیشل سے رابطہ نہیں ہوا اس لیے ٹیم شیڈول کے مطابق اپنی تیاریاں جاری رکھے گے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ سے سیریز سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کا ایک کھلاڑی کورونا کا شکار

سہیل تنویر کو وہاب ریاض اور لیام پلنکٹ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا جہاں اوورسیز کھلاڑیوں کے طور پر منتخب یہ دونوں کھلاڑی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے تھے۔

ابھی تک سہیل تنویر لیگ سے باہر نہیں ہوئے اور ان کی لیگ میں شرکت کا انحصار وائرس سے صحتیابی کے ساتھ ساتھ لیگ انتظامیہ کے حتمی فیصلے پر ہے۔

واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ کو غیرملکی اور معروف کھلاڑیوں کی دستیابی کے سلسلے میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے کیونکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی مختلف وجوہات کے سبب لیگ سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: باکسر عامر خان کی گاڑی بدترین حادثے کا شکار

پہلے وہاب ریاض اور لیام پلنکٹ نے لیگ میں شرکت سے معذرت کر لی جس کے بعد گزشتہ روز کرس گیل اور سری لنکن فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا نے بھی ایونٹ میں شرکت سے معذوری ظاہر کردی تھی۔

لنکا پریمیئر لیگ کا انعقاد 26 نومبر سے ہو گا اور منتظمین کا کہنا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے وہ شیڈول کے مطابق لیگ کا انعقاد ضرور کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024