• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملک میں منشیات کا سب سے زیادہ استعمال کراچی میں ہورہا ہے، وفاقی وزیر

شائع November 20, 2020
وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعطم سواتی نے ڈان نیوز کو خصوصی انٹرویو دیا—تصویر: نادر گرامانی
وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعطم سواتی نے ڈان نیوز کو خصوصی انٹرویو دیا—تصویر: نادر گرامانی

وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعطم سواتی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے سب سے خطرناک شہر کراچی ہے اور ملک میں ہر قسم کی 90 فیصد سے زائد منشیات افغانستان سے آرہی ہے۔

ڈان نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ملک میں لڑکوں سے زیادہ لڑکیاں منشیات کا استعمال کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کراچی میں سب سے زیادہ منشیات کا استعمال ہوتا ہے اور کراچی میں بھی تعلیمی اداروں میں سب سے زیادہ منشیات استعمال ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کی خواہش پر چرس سے دوا بنانے کی فیکٹری کا منصوبہ بنارہے ہیں،شہریار آفریدی

اعظم سواتی نے کہا کہ ملک میں 30 سال سے کم عمر 65 فیصد طلبہ اور طالبات منشیات کا استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں لڑکوں کے مقابلے لڑکیوں میں منشیات کا استعمال زیادہ ہے اور لڑکیوں کی سب سے زیادہ تعداد یونیورسٹیز میں منشیات کا استعمال کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کا منشیات کے عمل میں ملوث ہونا پریشان کن بات ہے۔

وزیر برائے انسداد منشیات نے کہا کہ منشیات کا سب سے زیادہ استعمال کراچی میں ہو رہا ہے، تعلیمی اداروں میں آئس اور سینتھٹک کا استعمال زیادہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا بھر میں 'منشیات' سے ادویات تیار کی جاتی ہیں، شہریار آفریدی کی ایک مرتبہ پھر وضاحت

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹافیوں اور کھانے کی ہر چیز میں منشیات ڈال کر استعمال کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے ڈرگ پالیسی لا رہی ہے کیوں کہ بارڈرز کو کنٹرول کرنا ناگزیر ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024