• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملک میں کورونا مریضوں کیلئے وینٹیلیٹر کے استعمال میں اسلام آباد دوسرے نمبر پر

شائع November 20, 2020
راولپنڈی میں کورونا کیسز کے مریضوں کی تعداد میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے— فائل فوٹو: محمد عاصم
راولپنڈی میں کورونا کیسز کے مریضوں کی تعداد میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے— فائل فوٹو: محمد عاصم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے استعمال کیے جانے والے وینٹی لیٹرز کی تعداد میں 61 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس ضمن میں انتظامیہ نے ڈان کو بتایا کہ دارالحکومت، ملک میں کورونا کے مریضوں کے لیے استعمال کیے جانے والے وینٹی لیٹرز کے تناسب میں دووسرے نمبر پر آچکا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف ہسپتالوں میں259 وینٹی لیٹرز موجود تھے جن میں سے 70 کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص کیے گئے تھے، فی الحال 70 میں سے 43 وینٹی لیٹر کو کورونا مریضوں کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر میں تیزی، مزید 2 ہزار 738 افراد متاثر، 36 اموات

حکام نے بتایا کہ وینٹی لیٹر استعمال کرنے کی شرح سب سے زیادہ74 فیصد ملتان میں ہے جس کے بعد لاہور میں 19فیصد، فیصل آباد میں 17فیصد، راولپنڈی میں 14فیصد، کراچی میں 10فیصد اور مظفر آباد میں یہ شرح 3 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں وبا کے مزید 441 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 25 ہزار 719 ہوگئی۔

دارالحکومت میں کورونا سے مزید ایک مریض جاں بحق ہوا جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 266 ہوگئیں۔

دوسری جانب 6 ریسٹورنٹس، 6 دکانوں اور5 ہوٹلز کو اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز میں خطرناک اضافہ، شادی کی تقاریب پر مزید پابندیاں عائد

علاوہ ازیں 2 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں پر 2 ہزار 500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

راولپنڈی

ضلع راولپنڈی کے کمشنر ریٹائرڈ کیپٹن محمد محمود کا کہنا تھا کہ ضلع میں کورونا کیسز کے مریضوں کی تعداد میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں وائرس کو پھیلنے سے روکنے پر خصوصی توجہ دی جاری ہے، 15 ستمبر سے اب تک 17ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ 38 تعلیمی اداروں کو سیل کیا گیا۔

یہ بیان انہوں نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا۔

کمشنر کا مزید کہنا تھاکہ کووڈ-19 کے زیادہ تر مریض راول ٹاون اور پوٹھوہار ٹاون میں تھے، انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو لاک ڈاون لگائے جانے والے علاقوں کی مکمل نگرانی اور خصوصی طور پر شادی ہالز اور ریسٹورنٹس میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی 'دوسری لہر': ملک میں شاپنگ مالز، مارکیٹس 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے لیے جانے والے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس میں اضافہ بھی توجہ طلب ہے اور اسے کنٹرول کرنے کے لیے حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

اٹک

ضلع میں ایک ڈاکٹر سمیت 8 افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 725 تک جاپہنی۔

چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر جواد اللہ کا کہنا تھا کہ 3 مریضوں کا تعلق شہر اٹک سے ہے جن میں حضرو ٹاون کی5 خواتین ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

ٹیکسلا

ٹیکسلا میں 6 لوگوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد تحصیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 647 ہوگئی۔

مزید یہ کہ 5 مریضوں کا تعلق واہ کے وارڈ 8 سے تھا، مثبت کیسز میں صحت کے محکمے میں ملازمت کرنے والا شخص بھی شامل تھا جو تحصیل ہیڈ کواٹرز ہسپتال ٹیکسلا میں خدمات انجام دے رہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024