• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

انگلینڈ سے سیریز سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کا ایک کھلاڑی کورونا کا شکار

شائع November 20, 2020
جنوبی افریقی ٹیم کے تین کھلاڑی آئسولیشن میں ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
جنوبی افریقی ٹیم کے تین کھلاڑی آئسولیشن میں ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

جوہانسبرگ: انگلینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کے ایک کھلاڑی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جبکہ قریبی رابطے میں رہنے والے دو دیگر افراد کو کیپ ٹاؤن میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

کرکٹ جنوبی افریقہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پچاس کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ لیے گئے تھے جن میں سے ایک کھلاڑی کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

مزید پڑھیں: مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، بورڈ کے لانگ ٹرم پلان کا حصہ ہوں، بابر اعظم

انہوں نے کہا کہ مذکورہ کھلاڑی اور اس کے ساتھ رابطے میں رہنے والے دو دیگر افراد کو الگ تھلگ کر دیا گیا ہے اور اس دوران ڈاکٹر ان کی مکمل نگرانی جاری رکھیں گے تاکہ ان کی صحت اور تندرستی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں میں اب تک کسی بھی قسم کی علاامت ظاہر نہیں ہوئیں، ابھی تک کسی بھی متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا البتہ دو نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا جا رہا ہے۔

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز 27 نومبر سے شروع ہوگی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 'میں زندہ ہوں' چاچا کرکٹ کی اپنی موت کی افواہوں کی تردید

کورونا وائرس کے سبب تمام میچز بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جائیں گے اور شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

انگلینڈ کا اسکواڈ اپنی تیاریوں کا آغاز کرنے کے لیے پہلے ہی جنوبی افریقہ پہنچ چکا ہے اور وہ ہفتے کو کیپ ٹاؤن میں 50 اوورز کے وارم میچ سے اپنی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024