• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

وینا ملک نے اغوا کروانے کی دھمکی دی، بچوں کو انجان مرد کے ساتھ رکھا، اسد خٹک

شائع November 20, 2020
وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی 2013 میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی 2013 میں ہوئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد بشیر المعروف اسد خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں سابق بیوی نے اغوا کروانے سمیت ان کی بہنوں کو اٹھوانےکی دھمکیاں دیں۔

اسد خٹک نے چند دن قبل ہی سابق بیوی کی ایک مبینہ آڈیو بھی شیئر کی تھی، جس میں وینا ملک نے انہیں مبینہ طور پر گالیاں دینے سمیت دھمکیاں بھی دی تھیں۔

اسد خٹک کی جانب سے 12 نومبر کو شیئر کی گئی آڈیو میں مبینہ طور پر وینا ملک کو سابق شوہر کو دھمکیاں دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

ساتھ ہی وینا ملک کو سابق شوہر کو گالیاں بھی دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک کی سابق شوہر کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کی مبینہ آڈیو وائرل

اس بات کی آزادانہ تحقیق نہیں ہوسکی تھی کہ مذکورہ آڈیو وینا ملک کی ہی ہے یا وہ ایڈٹ شدہ آڈیو ہے۔

تاہم مذکورہ آڈیو کے بعد اب وینا ملک کے شوہر نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ سابق اہلیہ انہیں لاپتا کروانے اور اغوا کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔

اسد خٹک نے امریکا سے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وینا ملک انہیں ان کی بہنوں کو بھی اٹھوانے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔

چند دن قبل اسد خٹک وینا ملک کی مبینہ آڈیو بھی سامنے لے آئے تھے—فائل فوٹو: فیس بک
چند دن قبل اسد خٹک وینا ملک کی مبینہ آڈیو بھی سامنے لے آئے تھے—فائل فوٹو: فیس بک

انہوں نے بتایا کہ ان کے بچوں کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود پاکستانی سفارتی عملے کے تعاون سے دبئی سے پاکستان منتقل کیا گیا۔

ان کے مطابق انہوں نے بچوں کو دبئی سے پاکستان منتقل کرنے کی شکایت امریکی سفارتخانے کو بھی کی ہے جب وہ یو اے ای کی حکومت سے بھی رابطے میں ہیں، کیوں کہ ان کے بچوں کی پاکستانی منتقلی میں سب سے پہلے اماراتی قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے امریکی شہری ہیں اور وہ دبئی میں مقیم تھے اور عدالتی احکامات کے مطابق انہیں یو اے ای سے منتقل نہیں کیا جا سکتا، لیکن پاکستانی سفارتخانے کے عہدیداروں کی مدد سے وینا ملک ان کے بچوں کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے ذریعے پاکستان لے گئیں۔

مزید پڑھیں: سابق شوہر کا وینا ملک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ ان کے بچوں کو وینا ملک نے ایک غیر مرد کے ساتھ دبئی میں رکھا جب کہ وہ خود وہاں موجود نہیں تھیں۔

انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ ان کے بچوں کے ساتھ کئی ماہ تک ایک غیر مرد فلیٹ میں موجود رہا اور انہیں لگ رہا ہے کہ ان کے بچوں کے ساتھ انتہائی برا ہوا اور وہ اس سلوک کو برداشت نہیں کرسکتے۔

دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں کے دو بچے ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر
دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی، دونوں کے دو بچے ہیں—فائل فوٹو: ٹوئٹر

انہوں نے دبئی میں اپنے بچوں کے ساتھ غیر مرد کی رہائش کو جرم بھی قرار دیا اور کہا کہ اس پورے عرصے میں وینا ملک وہاں موجود ہی نہیں تھی۔

خیال رہے کہ وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی 25 دسمبر 2013 کو ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں اور وینا ملک نے 2017 میں اسد بشیر خٹک سے خلع لے لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وینا ملک نے اسد خٹک سے علیحدگی کی تصدیق کردی

دونوں میں طلاق ہونے کے بعد ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور بچوں کی حوالگی کے تنازع سے قبل بھی وہ ایک دوسرے پر مختلف نوعیت کے الزامات لگا چکے ہیں۔

بچوں کو دبئی سے پاکستان منتقل کیے جانے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حال ہی میں اسد خٹک نے وینا ملک کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھی بھجوایا تھا۔

اسد خٹک کی جانب سے ہرجانے کا نوٹس بھجوائے جانے پر وینا ملک نے ٹوئٹ کے ذریعے عدالتی دستاویزات شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بچوں کی حوالگی ان کے پاس ہے اور انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024