• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کورونا کا خوف، سلمان خان اہل خانہ سمیت قرنطینہ میں چلے گئے

شائع November 20, 2020
بولی وڈ اداکار کے والدین بھی قرنطینہ میں چلے گئے—فائل فوٹو: فیس بک
بولی وڈ اداکار کے والدین بھی قرنطینہ میں چلے گئے—فائل فوٹو: فیس بک

بولی وڈ 'دبنگ خان' سلمان خان اور ان کے تمام اہل خانہ نے خود کو کورونا وائرس کے خوف کے باعث قرنطینہ کرلیا۔

سپر اسٹار اور اس کے والدین سمیت دیگر اہل خانہ نے خود کو گزشتہ ہفتے اس وقت قرنطینہ کرلیا تھا جب ان کے ملازمین میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان ان دونوں ریئلٹی شو 'بگ باس' کے 14 ویں سیزن کی میزبانی میں مصروف تھے، تاہم اب انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سلمان خان کے ذاتی ڈرائیور میں کورونا کی تشخیص کے بعد انہوں نے کود کو قرنطینہ کیا ہے، تاہم اس حوالے سے اداکار اور اس کے اہل خانہ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کا فلم انڈسٹری کے 25 ہزار ملازمین کی مدد کا اعلان

تاہم 'بگ باس' انتظامیہ نے جاری کیے گئے بیان میں بتایا کہ ریئلٹی شو کو ہفتہ وار پروگرام سلمان خان کی میزبانی کے بغیر نشر کیا جائے گا۔

خوش قسمتی سے سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
خوش قسمتی سے سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سلمان خان کے ذاتی ڈرائیور میں کورونا کی تشخص کے بعد اداکار کے مزید دو گھریلو ملازمین میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی اور تینوں ملازمین کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سلمان خان کے والد سلیم خان اور والدہ سلمیٰ خان کی رواں ماہ 18 نومبر کو شادی کی 56 ویں سالگرہ تھی اور اس ضمن میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا جانا تھا مگر ملازمین میں کورونا کی تشخیص کے بعد پروگرام کو ملتوی کردیا گیا۔

دوسری جانب انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں سلمان خان کے خاندان کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اداکار اور ان کے قریبی رشتہ داروں میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق ملازمین میں کورونا کی تشخیص کے بعد سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کے گھر میں کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن کا نتیجہ 19 نومبر کی شب کو آیا۔

خوش قسمتی سے سلمان خان اور ان کے اہل خانہ میں کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی، تاہم انہوں نے کورونا کے خوف اور احتیاطی تدابیر کے تحت خود کو قرنطینہ کرلیا۔

سلمان خان سے قبل بھی متعدد اداکاروں کے ملازمین میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جس وجہ سے ان اداکاروں نے بھی خود کو احتیاطی تدابیر کے پیش نظر قرنطینہ کرلیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024