• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

طوبیٰ عامر کورونا سے صحت یاب، عامر لیاقت کی طبیعت میں بہتری

شائع November 20, 2020
کورونا کی تشخیص کے بعد دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کورونا کی تشخیص کے بعد دونوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، رکن قومی اسمبلی، اسکالر و اینکر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبٰی عامر محض 13 دن میں کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئیں۔

جب کہ عامر لیاقت تاحال ہسپتال میں داخل ہیں، تاہم ان کی طبعیت میں بھی بہتری آ رہی ہے۔

عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ میں رواں ماہ 5 نومبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور دونوں نے سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے خود میں کورونا کی تشخیص کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔

ابتدائی طور پر دونوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا، تاہم بعد ازاں عامر لیاقت حسین کی طبیعت بگڑ گئی تھی، جس وجہ سے انہیں 15 نومبر کو کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت اور اہلیہ طوبیٰ عامر بھی کورونا وائرس کا شکار

عامر لیاقت حسین اس وقت بھی کراچی کے علاقے ڈیفینس میں واقع نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی سی یو) میں داخل ہیں، تاہم ان کی طبیعت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔

عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر ہسپتال سے ویڈیو جاری کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ اگرچہ تاحال وہ ہسپتال میں ہی داخل ہیں، تاہم ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور وہ جلد گھر چلے جائیں گے۔

میاں اور بیوی میں 5 نومبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
میاں اور بیوی میں 5 نومبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ویڈیو میں عامر لیاقت حسین کو کمزور حالت میں دیکھا جا سکتا ہے، جب کہ انہیں آہستہ اور رک رک کر بات کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ انہیں کورونا نے بری طرح متاثر کیا اور وہ شدید تکلیف سے گزرے، تاہم انہوں نے بیماری پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اس سے ان کے گناہ کم ہوں گے۔

انہوں نے لوگوں کو کورونا سے تحفظ کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی سختی سے ہدایت کی اور کہا کہ کورونا سے لڑنا نہیں بلکہ اس سے بچنا ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کا شکار عامر لیاقت طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

عامر لیاقت حسین نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ فیس ماسک اور دستانوں کا لازمی استعمال کریں، کیوں کہ چیزوں کی سطح پر موجود وائرس ناک، آنکھ، کان اور منہ کے ذریعے ہی انسانی جسم میں داخل ہوکر انسان کو شکار بنا رہا ہے۔

عامر لیاقت حسین کے علاوہ ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے بھی 18 نومبر کو اپنی ٹوئٹ اور انسٹاگرام پوسٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

طوبیٰ عامر نے اپنی پوسٹ میں شکرانے ادا کرتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا دوسرا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور اب وہ بلکل ٹھیک ہیں۔

تاہم ساتھ ہی انہوں نے شوہر کی صحت یابی کے لیے بھی عوام سے دعا کرنے کی دخواست کی اور بتایا کہ عامر لیاقت حسین تاحال ہسپتال میں داخل ہیں، لیکن ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024