• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہونے والی اداکارہ کے ورثا کا حکومت پر مقدمہ

شائع November 19, 2020
نایا ریویرا کی لاش کو ایک ہفتے بعد جھیل سے تلاش کیا گیا تھا—فائل فوٹو: اے پی
نایا ریویرا کی لاش کو ایک ہفتے بعد جھیل سے تلاش کیا گیا تھا—فائل فوٹو: اے پی

رواں برس جولائی میں حادثاتی طور پر نہانے کے دوران جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہونے والی ہولی وڈ اداکارہ 33 سالہ نایا ریویرا کے سابق شوہر نے مقامی حکومت اور جھیل کا انتظام سنبھالنے والی انتظامیہ کے خلاف سول مقدمہ دائر کردیا۔

نایا ریویرا رواں برس 8 جولائی کی دوپہر کو اپنے 4 سالہ بیٹے کے ساتھ لاس اینجلس سے 45 میل دور واقع پیرو جھیل کی سیر کرنے پہنچی تھیں، جہاں وہ خود ممکنہ طور نہانے کے دوران ڈوب گئی تھیں۔

اداکارہ کے ڈوبنے کے بعد انتظامیہ نے ان کی تلاش شروع کی تھی مگر ایک ہفتے بعد ان کی لاش کو تلاش کیا گیا تھا۔

معجزاتی طور پر اداکارہ کے ساتھ سفر کرنے والا ان کا 4 سالہ بچہ محفوظ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہولی وڈ ادکارہ نایا ریویرا جھیل میں لاپتا، ہلاکت کا خدشہ

اداکارہ کی آخری رسومات رواں برس 31 جولائی کو ادا کی گئی تھیں، تاہم اب ان کے سابق شوہر اداکار ریان ڈورسی نے اپنے بیٹے کے لیے سابق اہلیہ کی حادثاتی موت پر مقامی حکومت اور جھیل کی انتظامیہ کے خلاف سول مقدمہ دائر کردیا۔

نایا ریویرا 18 جولائی کو ڈوب گئی تھیں—فائل فوٹو: اے پی
نایا ریویرا 18 جولائی کو ڈوب گئی تھیں—فائل فوٹو: اے پی

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ریان ڈورسی نے اپنے بیٹے کے سرپرست ہونے کے ناطے اپنی سابق اہلیہ کی حادثاتی موت پر مقامی حکومت اور انتظامیہ کے خلاف سوشل مقدمہ دائر کردیا۔

ریان ڈورسی نے بیٹے کے لیے ریاست کیلی فورنیا کے شہر وینٹورا کی عدالت میں وینٹورا کی مقامی انتظامیہ اور پیرو جھیل کے انتظامی مینیجر کے خلاف سول مقدمہ دائر کیا۔

دائر کیے گئے مقدمے میں وینٹورا کائونٹی کی انتظامیہ اور جھیل کے منتظمین پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ جھیل کے اطرف میں کسی بھی حادثے کی صورت میں کوئی بھی حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے۔

مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ جس جھیل میں اداکارہ ڈوب کر مر گئیں تھیں، وہاں کے بوٹس پر نہ تو زندگی بچانے والےجیکٹ موجود ہوتے ہیں اور نہ ہی دیگر حفاظتی آلات اور انتظامات ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے متعدد ایوارڈز بھی جیت رکھے تھے—فوٹو: رائٹرز
اداکارہ نے متعدد ایوارڈز بھی جیت رکھے تھے—فوٹو: رائٹرز

مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جھیل کے اطراف میں وہاں کی موسم کے حوالے سے بھی کسی طرح کا کوئی معلوماتی بورڈ آویزاں نہیں ہے اور نہ ہی وہاں بدلتی موسم کے حوالے سے کوئی انتبہائی بورڈ لگایا گیا ہے۔

مقدمے میں دعویٰ کیا گیا کہ نایا ریویرا کی کشتی بھی جھیل میں تیز ہوائیں چلنے سے ہوئیں اور کیوں کہ ان کے پاس زندگی بچانے والا جیکٹ نہیں تھا، اس لیے وہ ڈوب کر زندگی گنوا بیٹھیں۔

مزید پڑھیں: حکام کو ڈوب جانے والی اداکارہ نایا ریویرا کی لاش کبھی نہ ملنے کا خوف

اداکارہ کے سابق شوہر کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں ونٹورا کی مقامی انتظامیہ اور جھیل کے منتظمین کو نامزد کیا گیا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہےکہ مقدمے پر کب تک سماعت ہوگی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ماہ تک اس پر ابتدائی سماعت ہوگی۔

مقدمہ دائر ہونے پر وینٹورا کے حکومتی عہدیداروں نے بھی کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی جھیل کے منتظمین نے کوئی رد عمل دیا ہے۔

اداکارہ اپنے 4 سال کے بیٹے کے ہمراہ جھیل کی سیر کے لیے گئی تھیں—فوٹو: اے ایف پی
اداکارہ اپنے 4 سال کے بیٹے کے ہمراہ جھیل کی سیر کے لیے گئی تھیں—فوٹو: اے ایف پی

خیال رہے کہ اداکارہ کی موت کے بعد بائیوپسی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اداکارہ تیراکی جانتی تھی مگر ان کی موت کسی دوسرے حادثے کی وجہ سے ہوئی اور حادثے کی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔

دوسری جانب جھیل میں کشتی سروس چلانے والے ایک شخص نے بھی بتایا تھا کہ انہوں نے نایا ریویرا کو زندگی بچانے والی جیکٹ دی تھی مگر اداکارہ نے اسے واپس کردیا تھا۔

نایا ریویرا نے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا تاہم انہوں نے فلموں میں اداکاری کی شروعات 2011 میں کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوب کر ہلاک ہونے والی اداکارہ نایا ریویرا کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

انہیں سب سے زیادہ شہرت فاکس ٹی وی کے میوزیکل ڈراما گلی سے ملی تھی اور مذکورہ ڈرامے کی کامیابی کے بعد ہی انہیں متعدد ڈراموں میں کام کی پیش کش ہوئی۔

اداکارہ نے مجموعی طور پر 3 درجن کے قریب فلموں اور ڈراموں میں کام کیا تھا اور انہوں نے 2014 میں اداکار ریان ڈورسی سے شادی کی تھی لیکن بعد ازاں اختلافات کے باعث دونوں نے 2015 میں علیحدگی اختیار کرلی اور دونوں کے درمیان 2018 میں طلاق ہوگئی تھی۔

نایا ریویرا کو ریان ڈورسی سے 4 سالہ بیٹا بھی ہے اور دونوں کے درمیان شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہوئے تھے۔

نایا ریویرا کی موت پر ان کے سابق شوہر ریان ڈورسی نے بیٹے کے سرپرست ہونے کے ناطے مقدمہ دائر کیا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
نایا ریویرا کی موت پر ان کے سابق شوہر ریان ڈورسی نے بیٹے کے سرپرست ہونے کے ناطے مقدمہ دائر کیا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024