• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'ونڈر وومن 1984' کو کرسمس پر ریلیز کرنے کا اعلان

شائع November 19, 2020
ونڈر وومن 1984 تین سال قبل ریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئل ہے—فائل فوٹو: رائٹرز
ونڈر وومن 1984 تین سال قبل ریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئل ہے—فائل فوٹو: رائٹرز

کورونا کی وبا کے باعث رواں برس متعدد بار ریلیز سے التوا کا شکار رہنے والی فلم 'ونڈر وومن 1984' کو آئندہ ماہ کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

گال گدوت کی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم کو ابتدائی طور پر رواں برس جون میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم اس وقت دنیا بھر میں پھیلی ہوئی کورونا کی وبا کے باعث اس کی ریلیز ملتوی کردی گئی تھی۔

بعد ازاں ’ونڈر وومن 1984‘ کو اگست 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اگست میں بھی امریکا سمیت دنیا بھر میں کورونا کے باعث نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے کے باوجود سینما ہاؤسز نہیں کھولے گئے تھے جس کی وجہ سے ’ونڈر وومن‘ کی ریلیز کو اکتوبر تک مؤخر کیا گیا تھا۔

فلم میں اسرائیلی اداکار حریفوں کو مزا چکھاتی دکھائی دیں گی—اسکرین شاٹ
فلم میں اسرائیلی اداکار حریفوں کو مزا چکھاتی دکھائی دیں گی—اسکرین شاٹ

لیکن اکتوبر میں بھی امریکا سمیت دنیا بھر میں سینما نہ کھلنے کی وجہ سے فلم کی کمپنی نے اس کی ریلیز کو مزید 2 ماہ تک مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عندیہ دیا تھا کہ فلم کو ممکنہ طور پر دسمبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

اور اب فلم کی پروڈکشن کمپنی وارنر برادرز نے تصدیق کی ہے کہ فلم کو آئندہ ماہ کرسمس کے موقع پر سینما گھروں سمیت اسٹریمنگ ویب سائٹ ایچ بی او میکس پر بھی ریلیز کیا جائے گا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں وارنر برادرز اور ونڈر وومن 1984‘ کے ڈسٹری بیوٹر اے ٹی اینڈ اے کے عہدیداروں کا حوالہ دیتےہوئے بتایا کہ فلم کو آئندہ ماہ 16 دسمبر سے ریلیز کرنا شروع کردیا جائے گا۔

فلم کو امریکا میں مختص سینما گھروں سمیت دنیا بھر میں وہاں سینما ہالز میں پیش کیا جائے گا، جہاں اسٹریمنگ ویب سائٹ ایچ بی او میکس کی سروس میسر نہیں ہوگی۔

ونڈر وومن 1984‘ کو ابتدائی طور پر یورپ کے کچھ ممالک سمیت ایشیائی ممالک میں 16 دسمبر کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، تاہم فلم کو امریکا سمیت ایچ بی او میکس پر کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سپر ہیرو فلم ’ونڈر وومن 1984‘ کو اکتوبر میں ریلیز کرنے کا اعلان

ونڈر وومن 1984‘ کی طرح رواں سال کی متعدد فلموں کو بھی سینما گھر بند ہونے کی وجہ سے آن لائن ریلیز کیا گیا یا پھر ان کی ریلیز ہی ملتوی کردی گئی ہے۔

فلم کو اب کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ
فلم کو اب کرسمس کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا—اسکرین شاٹ

’ونڈر وومن 1984‘ تین سال قبل 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ونڈر وومن‘ کا سیکوئل ہے اور نئی فلم میں بھی اسرائیلی نژاد امریکی یہودی اداکارہ گال گدوت سپر ہیرو خاتون کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

ہدایت کار پیٹی جینکسن کی فلم ’ونڈر وومن 1984‘ کے اب تک دو ٹریلر جاری کیے گئے ہیں، جن میں جہاں گال گدوت کو ایکشن میں اپنے حریفوں کو مات دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے، وہیں انہیں رومانس میں مبتلا دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سپر ہیرو فلم ’ونڈر وومن 1984‘ کی ریلیز مزید 2 ماہ کی تاخیر کا شکار

ٹریلرز میں 47 سالہ اداکارہ کرسٹین وگ کو بھی سپر ولن لیڈی کے طور پر دکھایا گیا ہے جو فلم میں سپر لیڈی ہیرو کو تنگ کرتی دکھائی دیں گی۔

ٹریلر سے اگرچہ فلم کی کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ اس بار شائقین گال گدوت کو نہ صرف ایکشن میں دیکھیں گے بلکہ اس بار وہ انہیں ایک عام خاتون کی طرح رومانس کرتے ہوئے بھی دیکھ سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024