• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مسلسل تیسرے سال سیاہ فام شخص دنیا کا ’پرکشش ترین مرد‘ قرار

شائع November 18, 2020 اپ ڈیٹ December 3, 2020
مائیکل بی جارڈن کو 2020 کا پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا—فوٹو: پیپلز میگزین
مائیکل بی جارڈن کو 2020 کا پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا—فوٹو: پیپلز میگزین

لائف اینڈ اسٹائل اور فیشن میگزین ’پیپلز‘ نے مسلسل تیسرے سال بھی ایک سیاہ فام مرد کو دنیا کا ’پرکشش ترین مرد‘ قرار دے دیا۔

پیپلز میگزین ہر سال نومبر میں ’پرکشش ترین مرد‘ کے اعزاز کا اعلان کرتا ہے اور گزشتہ تین سال سے یہ اعزاز حیران کن طور پر سیاہ فام مَردوں کو حاصل ہو رہا ہے۔

رواں سال دنیا کے ’پرکشش ترین مرد‘ کا اعزاز امریکی اداکار 33 سالہ مائیکل بی جارڈن کو دیا گیا ہے۔

اس سے قبل پیپلز میگزین نے 2019 میں 40 سالہ اداکار، گلوکار و نغمہ نگار جان لیجنڈ کو ’پرکشش ترین مرد‘ قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ ادھیڑ عمر جان لیجنڈ دنیا کے ’پرکشش ترین مرد‘ قرار

جان لیجنڈ سے قبل 2018 میں ہولی وڈ اداکار 47 سالہ ادریس ایلبا کو 45 سال کی عمر میں میگزین نے دنیا کا ’پرکشش ترین مرد‘ قرار دیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس سال پیپلز میگزین نے ’پرکشش ترین مرد‘ کا اعلان 35 ویں مرتبہ کیا ہے، اس سے قبل میگزین گزشتہ 34 سال میں 34 مرد حضرات کو یہ اعزاز دے چکا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ گزشتہ 35 برس میں دنیا کے پرکشش ترین مرد کا اعزاز حاصل کرنے والے کئی مرد حضرات کو ادھیڑ عمری میں یہ اعزاز حاصل ہوا۔

مزید پڑھیں: دنیا کے پرکشش ترین مرد کی 17 برس چھوٹی اداکارہ سے خفیہ شادی

اگرچہ بعض اداکاروں کو 30 سال کی عمر سے قبل ہی دنیا کا ’پرکشش ترین مرد‘ قرار دیا گیا، تاہم زیادہ تر مرد حضرات 30 سال کے بعد اس اعزاز کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

گزشتہ سال 40 سال جب کہ اس سے قبل 45 سال کے مرد کو دنیا کا پرکشش مرد قرار دیا گیا تھا جب کہ رواں سال 33 سالہ اداکار کو یہ اعزاز دیا گیا ہے۔

2019 میں سیاہ فام گلوکار جان لیجنڈ کو پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا تھا—فوٹو: پیپلز میگزین
2019 میں سیاہ فام گلوکار جان لیجنڈ کو پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا تھا—فوٹو: پیپلز میگزین

دنیا کے ’پرکشش ترین مرد‘ کا اعزاز حاصل کرنے والے مائیکل بی جارڈن نے بطور چائلڈ آرٹسٹ کیریئر کا آغاز کیا، ان کی پہلی فلم ’بلیک اینڈ وائٹ‘ 1999 میں ریلیز ہوئی تھی۔

مائیکل بی جارڈن نے اگرچہ اب تک محض 2 درجن کے قریب فلموں میں کام کیا ہے تاہم انہیں ان کی شاندار اداکاری کے باعث کافی شہرت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ بیکہم دنیا کے سب سے پرکشش مرد قرار

مائیکل بی جارڈن نے ’بلیک پینتھر‘ میں ولن کا کردار بھی ادا کیا جب کہ جسٹس لیگ اور کریڈ 2 میں بھی اداکاری کی۔

خود کو دنیا کا ’پرکشش ترین مرد‘ قرار دیے جانے پر 33 سالہ اداکار نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اعزاز حاصل کرکے خوشی ہوئی۔

2018 میں ادریس ایلبا کو پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا تھا—فائل فوٹو: ووگ برٹش
2018 میں ادریس ایلبا کو پرکشش ترین مرد قرار دیا گیا تھا—فائل فوٹو: ووگ برٹش

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024