• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اسلام آباد: کورونا وائرس کے کیسز کی شرح اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

شائع November 18, 2020
جڑواں شہروں میں اس وائرس نے 5 افراد کی جان لے لی اور گزشتہ روز مزید 353 افراد اس بیماری کا شکار ہوئے - فائل فوٹو:اے ایف پی
جڑواں شہروں میں اس وائرس نے 5 افراد کی جان لے لی اور گزشتہ روز مزید 353 افراد اس بیماری کا شکار ہوئے - فائل فوٹو:اے ایف پی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے روزانہ سامنے آنے والے کیسز کی شرح گزشتہ روز 11.78 فیصد ہوگئی جو مارچ میں وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ جڑواں شہروں میں اس وائرس نے 5 افراد کی جان لے لی اور گزشتہ روز مزید 353 افراد اس بیماری کا شکار ہوئے۔

دوسری جانب عملے اور طلبہ میں وائرس کی تصدیق کے بعد 5 تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں۔

ان میں اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز، ایف۔ 7/2، اسلام آباد ماڈل اسکول جی۔ 7/3، اسلام آباد ماڈل کالج برائے بوائز H-9، اسلام آباد ماڈل کالج برائے گرلز F-6/2 اور اسلام آباد ماڈل کالج مالپور شامل ہیں۔

عہدیداروں نے بتایا کہ اسلام آباد میں منگل کے روز 3 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 917 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 226 مثبت کیسز آئے، 127 مرد اور 99 خواتین متاثر ہوئے جبکہ مژبت کیسز کی شرح 11.78 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس کی وبا کا خاتمہ کب تک ہوگا؟ ماہرین نے پیشگوئی کردی

جاں بحق ہونے والے مریضوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں جن کی عمر 40-79 تھی۔

انہیں پمز اور آئیسولیشن ہسپتال اور متعدی علاج مرکز میں داخل کرایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق جی -13 اور جی 14 سے 21 کیسز رپورٹ ہوئے، اس کے بعد آئی 10 سے 14، جی -7 اور ایف 11 سے 12، 12 کیسز، آئی 8 اور جی 8 سے 11، 11، بحریہ ٹاؤن، جی ۔9 اور ایف ۔8 سے 10، 10، جی۔6 اور ای۔11 سے 9، 9، مارگلہ ٹاؤن اور ایف 6 سے 8، 8، جی 5 سے 7، ڈی ایچ اے 2، ایچ 9 ، جی -11 اور جی -10 اے 6، 6، ماڈل ٹاؤن، ترلئی، غوری ٹاؤن، شاہ اللہ دتہ اور بھارہ کہو سے 5، 5، کھنہ اور ایف 11 سے 4، 4، جناح گارڈن سے اور ایف 7 سے 3، 3، سپارکو، پی ڈبلیو ڈی سے، این پی ایف، میڈیا ٹاؤن اور بی 17 سے 2، 2 اور آئی ۔9 سے ایک کیسز سامنے آیا۔

دارالحکومت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 3 ہزار 473 ہے جبکہ ہسپتالوں میں 117 اور باقی گھروں میں آئی سولیشن میں ہیں۔

ہسپتال میں داخل 10 مریضوں کی حالت مستحکم ہے جبکہ 91 آکسیجن پر اور 16 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

راولپنڈی

راولپنڈی میں دو افراد کورونا وائرس سے جاں بحق جبکہ 127 مزید متاثر ہوئے اور تقریبا 94 مریضوں کو صحتیاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وہ عام احتیاط جس سے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانا ممکن

پیر کے روز ایک 36 سالہ خاتون کو پنڈورہ سے ہولی فیملی ہسپتال (ایچ ایف ایچ) لایا گیا جہاں وہ رات گئے ہی دم توڑ گئیں۔

علاوہ ازیں فضل ٹاؤن، ڈھوک سیداں کا رہائشی 65 سالہ نوجوان بھی منگل کی صبح ہسپتال میں انتقال کر گیا جہاں اسے ایک دن قبل لایا گیا تھا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ مارچ سے اب تک ضلع میں 8 ہزار 733 افراد وائرس میں مبتلا ہوئے، ان میں سے 354 افراد جاں بحق ہوگئے اور 7 ہزار 619 مریض صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیے گئے۔

اس وقت 760 مریض زیر علاج ہیں جن میں 97 ہولی فیملی ہسپتال میں ہیں۔

اس کے علاوہ 585 مریض اپنے ٹیسٹ کے نتائج کے منتظر ہیں، مجموعی 663 مریضوں کو گھروں میں آئی سولیشن میں رکھا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024