• KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:41pm
  • KHI: Zuhr 12:35pm Asr 5:03pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 4:36pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 4:41pm
Live Covid 2019

کیسز میں اضافہ: آزاد کشمیر حکومت کا دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

شائع November 17, 2020

آزاد جموں و کشمیر کی حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر وادی بھر میں 2 ہفتوں کے لیے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

لاک ڈاؤن کا آغاز 22 نومبر کی رات 12 بجے سے ہوگا جو 6 دسمبر کی دوپہر 12 بجے ختم ہوگا۔

وزیر اعظم راجا فاروق حیدر کی صدارت میں آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے ساتھ چلانے کی اجازت ہوگی۔

اجلاس کے میڈیا بریفنگ کے دوران سینیئر وزیر چوہدری طارق فاروق کا کہنا تھا کہ یہ مشکل فیصلہ کرنا ضروری تھا کیونکہ آزاد کشمیر جیسے چھوٹے خطوں میں کورونا وائرس کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025