• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

اوپو کا رول ایبل کانسیپٹ اسمارٹ فون متعارف

شائع November 17, 2020
— فوٹو بشکریہ اوپو
— فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو اسمارٹ فونز کے ڈیزائن میں نت نئے تجربات کے لیے مشہور کمپنی ہے۔

2013 میں اوپو این 1 میں روٹیٹنگ کیمرا دیا گیا تھا جبکہ 2018 کے اوپو فائنڈ ایکس میں نوچ کی جگہ سلائیڈ آؤٹ کیمرا دیا گیا۔

اب اس چینی کمپنی ایک اور منفرد ڈیزائن والے اسمارٹ فون کو پیش کیا ہے۔

اس مققصد کے لیے اس نے رول ایبل کانسیپٹ اسمارٹ فون اوپو ایکس 2021 پیش کیا ہے۔

یہ کانسیپٹ اسمارٹ فون 6.4 انچ سے 7.4 انچ تک پھیل سکتا ہے جبکہ کسی ویڈیو کو کھولنے پر اسکرین خودکار طور پر ایسپکٹ ریشو کو ایڈجسٹ کرلیتا ہے۔

ڈسپلے کے اندر موجود ڈوئل رولنگ موٹرز کی بدولت اوپو نے زیرو کریز اسکرین کے حصول میں کامیابی حاصل کی، یہ وہ مسئلہ ہے جو ابھی بیشتر فولڈایبل فون بنانے والی کمپنیوں کے لیے دردسر بنا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ اوپو
فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو ایکس 2021 میں ایک ڈائنامک فریم موجود ہے، جس میں ایک لچکدار فریم ہے جو اسکرین کو اوپر حرکت کرنے میں مدد دیتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس فون کو فروخت کے لیے پیش کرنے کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

ممکنہ طور پر اس شکل میں یہ فون متعارف ہوگا بھی نہیں بلکہ اس ٹیکنالوجی کو مستقبل کے فونز کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

تاہم اس حوالے سے کوئی واضح فیصلہ کمپنی کے باضابطہ اعلان سے ہی ہوسکے گا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024