• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مالدیپ کے اس ریزورٹ میں پورا سال رہنا پسند کریں گے؟

شائع November 17, 2020
— فوٹو بشکریہ انانٹارا ویلی ریزورٹ
— فوٹو بشکریہ انانٹارا ویلی ریزورٹ

کیا آپ مالدیپ کے ایک ریزورٹ میں پورے سال تک رہنا چاہتے ہیں؟ تو اب ایسا ممکن ہے بس پیسے کچھ زیادہ خرچ کرنا پڑیں گے۔

انانٹارا ویلی ریزورٹ کی جانب سے 'ان لمیٹڈ اسٹے ان پیراڈائز' پیکج کے تحت 2021 میں لامحدود قیام کی پیشکش کی جارہی ہے۔

اس پیکج کے تحت 2 افراد ریزورٹ میں پورا سال قیام کرسکتے ہیں، جس کے دوران وہ پانی کے اوپر بنے بنگلے میں رہیں گے جبکہ روزانہ ناشتے، وائی فائی، ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

کھانے اور اسپا سروسز میں رعایت بھی دی جائے گی اور اس پیکج کے لیے بکنگ 30 نومبر تک کرائی جاسکتی ہے۔

ریزورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق 5 اسٹار ریزورٹ میں متعدد ریسٹورنٹس موجود ہیں جبکہ پرائیویٹ فللم اسکریننگ، اسپا اور دیگر تفریحی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔

کورونا وائرس کی وبا کے بعد وہاں سیاحوں کی آمد پر پابندی عائد کی گئی تھی مگر جولائی کے وسط سے بیرون ملک سے لوگوں کو آنے کی اجازت دی گئی۔

فوٹو بشکریہ انانٹارا ویلی ریزورٹ
فوٹو بشکریہ انانٹارا ویلی ریزورٹ

وائرس سے تحفظ کے لیے ریزورٹ میں مہمانوں کو عالمی ادارہ صحت کی گائیڈلائنز پر عمل کرنا ہوگا۔

درحقیقت یہ پیشکش کھ اس طرح کی ہے جو کچھ عرصے پہلے ریسٹورنٹس میں دی جاتی تھی کہ ایک مخصوص رقم کے عوض جتنا کھانا کھا سکتے ہیں، کھائیں، اس میں کھانے کی جگہ قیام کو دے دی گئی ہے۔

وہاں آنے والے مہمانوں کو کھانے پکانے، غوطہ خوری اور سرفنگ جیسی سرگرجیوں کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی، مگر فیس دینا ہوگی۔

اس پیکج کی قیمت 30 ہزار ڈالرز (47 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

خیال رہے کہ مالدیپ کی معیشت کا انحصار بین الاقوامی سیاحوں پر ہے اور اسی وجہ سے وہاں کی سرحد بہت جلد سیاحت کے لیے کھول دی گئی ہے۔

مالدیپ میں اب تک 12 ہزار سے زائد کورونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور اموات کی تعداد 12 ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024