• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اعجاز اسلم کی ہارر فلم 'چمبیلی' ریلیز

شائع November 17, 2020
فلم میں اعجاز اسلم اور ڈراما زیبائش کی اداکارہ زویا ناصر نے مرکزی ادا کیے ہیں— پرومو فوٹو
فلم میں اعجاز اسلم اور ڈراما زیبائش کی اداکارہ زویا ناصر نے مرکزی ادا کیے ہیں— پرومو فوٹو

اسٹریمنگ سروس سی پرائم پر پاکستان کے نامور اداکار اعجاز اسلم اور اداکارہ زویا ناصر کی مختصر ہارر فلم 'چمبیلی' کو ریلیز کردیا گیا۔

اس مختصر فلم کو اسٹریمنگ سروس سی پرائم کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 13 نومبر کو ریلیز کیا گیا۔

شارٹ فلم 'چمبیلی' سسپنس، ڈراما، تھرل اور پُراسراریت سے بھرپور ہے۔

اس فلم کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جو کووڈ 19 لاک ڈاؤن سے تنگ آکر وقت گزارنے کے لیے ایک گیسٹ ہاؤس میں جانے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم اس 'آسیب زدہ' گیسٹ ہاؤس میں انہیں ایک چڑیل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ فلم خوف و دہشت سے بھرپور ہے۔

اس فلم کی کہانی شاہد ڈوگر نے لکھی ہے جبکہ 'چمبیلی' کو ماہب بخاری اور علی حسین نے کو پروڈیوس کیا ہے۔

شارٹ فلم کی ہدایات اویس سلمان نے دی ہیں، جس میں اعجاز اسلم اور ڈراما زیبائش کی اداکارہ زویا ناصر نے مرکزی ادا کیے ہیں۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں زہرہ عامر اور تنویر عباس بھی شامل ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

سی پرائم ایک ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم ہے جو منفرد مواد فراہم کرتا ہے۔

چند روز قبل اسی پلیٹ فارم پر موٹروے پر سفر کرنے کے خیال پر مبنی مختصر فلم ’اب بس‘ ریلیز کی تھی، اس سے قبل ستمبر میں ہارر فلم پیئنگ گیسٹ ریلیز کی گئی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Talha Nov 17, 2020 03:46pm
Karachi mein kiya film bannani hai… puranay NTM keh kisi Dramay ka hiee charba ho ga.…….

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024