• KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm
  • KHI: Maghrib 5:55pm Isha 7:16pm
  • LHR: Maghrib 5:11pm Isha 6:37pm
  • ISB: Maghrib 5:11pm Isha 6:39pm

جمائما نے 'دی کراؤن' کے چوتھے سیزن کو سب سے بہترین قرار دے دیا

شائع November 16, 2020
دی کراؤن کا چوتھا سیزن 15 نومبر کو ریلیز کیا گیا—فائل فوٹو: ٹوئٹر
دی کراؤن کا چوتھا سیزن 15 نومبر کو ریلیز کیا گیا—فائل فوٹو: ٹوئٹر

اسٹریمنگ ویب سائٹ ’نیٹ فلیکس‘ پر معروف اور متنازع ویب سیریز ’دی کراؤن‘ کا چوتھے سیزن ریلیز کردیا گیا۔

’دی کراؤن 4‘ چار سال قبل شروع ہونے والی سیریز کا چوتھا حصہ ہے، جسے 15 نومبر کو ریلیز کیا گیا۔

حالیہ سیزن بہت زیادہ دلچسپ ہے جس میں نہ صرف شہزادی ڈیانا اور ان کے شوہر چارلس کی شادی اور رومانس کو دکھایا گیا ہے بلکہ ٹریلر میں برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔

اب لیڈی ڈیانا کی دوست اور وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس سیزن کو سراہا ہے۔

مزید پڑھیں: پریوں کی کہانی سے بھرپور سیریز ’دی کراؤن‘

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ' میری نظر میں دی کراؤن کا سیزن 4 اب تک کا سب سے بہترین ہے'۔

جمائما نے کہا کہ ایما کورن ڈیانا کا جادو دکھارہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ شہزادی ڈیانا کے ساتھ دوبارہ محبت میں مبتلا ہونے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سیزن آج آیا ہے اور میری سبسکرپشن کی ڈیڈلائن بھی لیکن یہ مجھے 5 اقساط دیکھنے سے نہیں روک سکی۔

’دی کراؤن‘ کو ابتدائی طور پر نومبر 2016 میں جاری کیا گیا تھا اور اس سیریز کے پہلے سیزن میں 1947 سے 1955 کا شاہی خاندان کا دور دکھایا گیا تھا۔

—اسکرین شاٹ : نیٹ فلیکس یوٹیوب
—اسکرین شاٹ : نیٹ فلیکس یوٹیوب

’دی کراؤن‘ سیریز کی مرکزی کہانی ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کی زندگی پر مبنی ہے اور سیریز کا آغاز ہی ان کی جوانی، شادی اور تخت سنبھالنے سے ہوتا ہے۔

’دی کراؤن‘ کا دوسرا سیزن 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کہانی 1956 سے 1964 کے عرصے کے دوران گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیڈی ڈیانا کے 25 سال پرانے انٹرویو پر تنازع

سیریز میں نہ صرف شاہی محل میں ہونے والی سازشوں اور معاشقوں کو دکھایا گیا بلکہ اس میں برطانوی شاہی خاندان کے دنیا بھر کی سیاست پر پڑنے والے اثرات کے اہم واقعات کو بھی دکھایا گیا تھا۔

’دی کراؤن‘ سیریز کا تیسرا سیزن نومبر 2019 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس میں 1964 سے 1977 کا دور دکھایا گیا تھا۔

سیریز کا چوتھا سیزن اب نومبر 2020 میں ریلیز کیا جائے گا، جس میں 1977 سے لے کر 1986 یا 1988 تک کا دور دکھایا جائے گا۔

چوتھے سیزن میں جہاں لیڈی ڈیانا کا کردار دکھایا گیا ہے، وہیں اس میں پہلی برطانوی خاتون وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر سمیت کئی نئے کردار بھی دکھائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرسٹین اسٹیورٹ شہزادی ڈیانا بننے کو تیار

چوتھے سیزن میں لیڈی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی سمیت ممکنہ طور پر لیڈی ڈیانا کے معاشقوں کو بھی دکھایا جائے گا۔

مذکورہ سیزن کے بعد ’دی کراؤن‘ کے پانچویں اور چھٹے سیزن کو بھی جاری کیا جائے گا اور تمام سیزنز کی کہانی ملکہ برطانیہ کے گرد گھومے گی۔

پہلے اور دوسرے سیزن میں ملکہ برطانیہ کا کردار 36 سالہ اداکارہ کلیری ایلزتھ فائے نے ادا کیا تھا جبکہ تیسرے اور چوتھے سیزن میں ان کا کردار اداکارہ اولیویا کولمین ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

چوتھے سیزن میں لیڈی ڈیانا کا کردار ایما کورنیا ادا کرتی دکھائی دیں گی جبکہ شہزادہ چارلس کا کردار اداکار جوش او کونر ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جنوری 2025
کارٹون : 1 جنوری 2025