• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کنگز بمقابلہ قلندرز: 'کل پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا میچ ہوگا'

شائع November 16, 2020
فائنل 17 نومبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا— فائل فوٹوز: ٹوئٹر
فائنل 17 نومبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا— فائل فوٹوز: ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 5 میں لاہور قلندرز نے ڈیوڈ ویزے کی شاندار کارکردگی کے باعث پی ایس ایل کے فائنل میں پہلی مرتبہ رسائی حاصل کرلی ہے۔

پی ایس ایل کا فائنل کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث 8 ماہ کے تعطل کے بعد 17 نومبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کے گزشتہ چاروں سیزنز میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ایک مرتبہ بھی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرسکی تھیں۔

اور اب دونوں ٹیمیں 17 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے فائنل میں مدمقابل ہوں گی اور اسے پی ایس ایل کی تاریخ کا ایک بڑا مقابلہ بھی قرار دیا جارہا ہے۔

کراچی کنگز اپنے ہوم گراؤنڈ میں جیتے گی یا لاہور قلندرز پی ایس ایل 5 کی فاتح بنے گی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تبصرے کیے جارہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے اس ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی زبردست پرفارمنس اور فائنل تک رسائی پر خوشی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے پی ایس ایل 2020 کے فائنل کو کارٹونز کی لڑائی سے تشبیہ دی۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے مداح فائنل کا انتظار کرتے ہوئے ایسے ہوگئے ہیں۔

ایک صارف نے کراچی کے فائنل میں جیتنے کا مذاق بھی اڑایا۔

ٹوئٹر صارف نے لاہور قلندرز کے چیئرمین رانا فواد سے متعلق میمز شیئر کیں کہ وہ بتا رہے ہیں کہ لاہور قلندرز نے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

تاہم کچھ صارفین کو تو کراچی کنگز کے بابر اعظم اور لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی کے مقابلے کا انتظار ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اور لاہور یہ ٹرافی جیتے گا۔

اسی طرح ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ کل پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا میچ ہوگا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اپنے امتحانات سے زیادہ مجھے پی ایس ایل کے فائنل کی ٹینشن ہے۔

اس دوران پی ایس ایل فائنل کا ہیش ٹیگ بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتا رہا۔

ٹوئٹر صارف نے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کا ایک ڈائیلاگ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس وقت لاہور قلندرز کے مداحوں کا یہ ردعمل ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے مقابلے جیسا محسوس ہورہا ہے۔

ایک اور صارف نے کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مقابلے کو پاک ۔ بھارت مقابلہ، میڈرڈ اور بارسلونا کا مقابلہ قرار دیا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس فائنل کو بریانی اور پلاؤ کا مقابلہ بھی کہا۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ لاہور قلندرز بہت دکھ اور جدوجہد کے بعد یہاں تک پہنچے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024