• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کرکٹ آسٹریلیا بگ بیش میں تین نئے قوانین متعارف کرانے کیلئے تیار

شائع November 16, 2020
کھیل میں شائقین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے 3نئے قوانین متعارف کرائے جائیں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی
کھیل میں شائقین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے 3نئے قوانین متعارف کرائے جائیں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلین ٹی20 لیگ بگ بیش میں کرکٹ کے نئی جہتیں متعارف کرانے کے لیے تین نئے قوانین لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بگ بیش لیگ کے آئندہ آنے والے ایڈیشن میں 'پاور سرج'، 'ایکس فیکٹر' اور 'بیش بوسٹ' کے نام سے ترامیم متعارف کرائی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: بگ بیش، پاکستان سپر لیگ کے لیے مشعل راہ

اس 'پاور سرج' نامی قانون میں پاور پلے کو چار اوورز تک محدود کردیا جائے گا جس کے بعد بقیہ دو اوورز کا پاور پلے اننگز کے 11ویں اوور کے بعد لیا جا سکے گا جس سے بیٹنگ ٹیم زیادہ جارحانہ حکمت عملی اختیار کر سکے گی۔

ابھی ٹیمیں ابتدائی چھ اوورز میں پاور پلے کا استعمال کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ 'ایکس فیکٹر' پلیئر کے نام سے اضافی قانون متعارف کرایا جائے گا جس کے نتیجے میں ٹیم کو حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے پہلی اننگز کے ابتدائی 10 اوورز کے بعد ایک کھلاڑی کو تبدیل کرنے کی اجازت ہو گی۔

مذکورہ کھلاڑی کو 12واں یا 13واں کھلاڑی قرار دیا جا سکے گا اور کسی بھی ایسے کھلاڑی سے تبدیل کیا جا سکے گا جس نے بیٹنگ یا باؤلنگ نہ کی ہو۔

اس کے علاوہ 'بیش بوسٹ' کے نام سے ایک تیسری تبدیلی متعارف کرائی جائے گی جو میچ کی دوسری اننگز میں لاگو ہو گی، ہر میچ میں چار پوائنٹس ہوں گے جن میں سے تین پوائنٹس فاتح ٹیم کے لیے ہوں گے جبکہ ایک بیش بوسٹ پوائنٹ بونس کی شکل میں ہو گا جو دوسری اننگز کے درمیان میں دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ میں نئی تاریخ رقم، ٹاس کیلئے سکے کی جگہ بلے کا استعمال

اس بوسٹ پوائنٹس کا طریقہ کار یہ ہو گا کہ اگر ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم 10 اوورز بعد مخالف ٹیم کے آدھے اسکور سے زائد کرنے میں کامیاب رہی تو اسے پوائنٹ دے دیا جائے گا لیکن اگر ان کا اسکور اس سے کم ہوا تو فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کو وہ اضافی پوائنٹ مل جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے بگ بیش کے سربراہ السٹر ڈوبسن نے کہا اس طرح کی نئی جدتیں متعارف کرنے کی وجہ سے ہی بگ بیش کرکٹ کی تاریخ کی سب سے دلچسپ اور کامیاب لیگ ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ پورے میچ میں دلچسپی کا عنصر برقرار رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ شائقین ان نئی جدتوں کو پسند کریں گے اور ہمارے آسٹریلین کھلاڑی آنے والے سیزن میں ان نئے قعاد و قوانین پر عمل کرتے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بگ بیش میں ایک اور تبدیلی بھی متعارف کرائی گئی تھی جس کے تحت اب پر ٹیم فائنل الیون میں تین غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کر سکے گی۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کا ٹیسٹ کرکٹ میں ٹاس ختم کرنے پر غور

یاد رہے کہ بگ بیش لیگ کو ٹی20 کرکٹ میں نئی ٹیکنالوجیز اور دلچسپ طریقے متعارف کرانے میں ملکہ حاصل ہے اور ان کے کئی نئے طریقے اب بین الاقوامی کرکٹ میں رائج ہیں۔

لائٹ والی بیلز سب سے پہلے بگ بیش میں متعارف کرائی گئی تھیں اور اب پوری دنیائے کرکٹ میں رائج ہے جبکہ اس کے علاوہ چند سیزن قبل بلے کے ذریعے ٹاس کا طریقہ بھی متعارف کرایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024