• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

بشریٰ انصاری کی صاحبزادی میرا انصاری نے دوسری شادی کرلی؟

شائع November 16, 2020 اپ ڈیٹ November 17, 2020
ماڈل نے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے قرآن کریم کی آیت بھی لکھی—فوٹو: انستاگرام
ماڈل نے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے قرآن کریم کی آیت بھی لکھی—فوٹو: انستاگرام

خبریں ہیں کہ معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی ماڈل و اداکارہ میرا انصاری نے امریکی شہر نیویارک میں دوسری شادی کرلی۔

میرا انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مبہم انداز میں مداحوں کو دوسری شادی کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اگرچہ واضح طور پر میرا انصاری نے دوسری شادی کا نہیں بتایا تاہم انہوں نے 'نئے گھر' اور 'شکر گزار' جیسے ہیش ٹیگ استعمال کیے، جن سے عندیہ ملتا ہے کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی۔

تصاویر میں انہیں ایک مرد کے ساتھ خوبصورت و رومانوی انداز میں شادی کی طرز کے فوٹو شوٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ایک تصویر میں میرا انصاری کی انگوٹھی کو نمایاں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دوسری تصویر میں دونوں کو رومانوی انداز میں بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ماڈل نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے قرآن کریم کی سورہ الشرح کی آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری کی اپنی طلاق کے حوالے سے پہلی مرتبہ گفتگو

میرا انصاری کی مذکورہ تصاویر پر کئی لوگوں نے انہیں مبارک باد پیش کی اور کئی افراد نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

میرا انصاری نے اس موقع پر پہلے شوہر سے اپنے جواں سالہ بیٹے کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بنوائی گئی تصویر بھی شیئر کی۔

ماڈل نے اس موقع پر اپنی ایک اور تصویر شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ بعض مرتبہ اچھی چیزیں پسند کی جگہ سے نہیں آتیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ماڈل کی دوسری شادی کی خبروں پر تاحال ان کی والدہ یا ان کے دیگر قریبی رشتہ داروں نے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

مزید پڑھیں: ڈراما ساز اقبال حسین نے بشریٰ انصاری سے دوسری شادی کی تردید کردی

خیال رہے کہ اس سے قبل میرا انصاری کے 2 بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی بھی ہیں اور وہ اکثر ان کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

میرا انصاری سے قبل رواں برس کے آغاز میں ان کی والدہ بشریٰ انصاری کی ڈراما ڈائریکٹر اقبال حسین کے ساتھ دوسری شادی کیے جانے کی خبریں آئی تھیں، تاہم ان کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

تاہم اس سے قبل نومبر 2019 میں اقبال حسین نے بشریٰ انصاری کے ساتھ شادی کی خبروں کی تردید کی تھی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025