• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ملک میں کورونا وائرس مزید 19 زندگیاں لے گیا، فعال کیسز کی تعداد 28 ہزار سے زائد

شائع November 16, 2020 اپ ڈیٹ November 17, 2020
ملک میں کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے—فائل فوٹو: اے پی
ملک میں کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے—فائل فوٹو: اے پی

دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کو متاثر اور لاکھوں کو ہلاک کرنے والے مہلک کورونا وائرس کے پاکستان میں اثرات بڑھنا شروع ہوگئے ہیں اور کیسز اور اموات میں اضافہ تشویشناک صورتحال کو ظاہر کرتا ہے۔

ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 32 ہے جس میں سے 3 لاکھ 23 ہزار 824 صحتیاب ہوئے ہیں جو 90 فیصد سے زائد ہے جبکہ اموات کی تعداد 7 ہزار 160 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 128 کیسز اور 19 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا جبکہ 599 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 28 ہزار 48 تک پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد سے جون تک وبا کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھی گئی۔

تاہم جولائی میں صورتحال بہتر ہونا شروع ہوئی اور یہ سلسلہ ستمبر کے اوائل تک جاری رہا۔

جس کے بعد ستمبر کے وسط سے ایک مرتبہ پھر کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور اکتوبر میں اس میں مزید تیزی آگئی، جس کا رجحان نومبر میں بھی نظر آرہا ہے اور ملک میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

آج 16 نومبر کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

صوبہ سندھ جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 24 گھنٹوں میں مزید 942 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 680 تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 9 افراد ایسے تھے جو اس عالمی وبا کے باعث انتقال بھی کرگئے اور یوں یہ تعداد 2 ہزار 747 تک جا پہنچی۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 457 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار 450 ہوگئی۔

صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 4 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد پنجاب میں اموات کی تعداد 2 ہزار 475 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 380 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 42 ہزار 370 ہوگئی۔

اس کے علاوہ مزید 2 مریضوں کے انتقال کر جانے سے اموات کی مجموعی تعداد 1311 تک جاپہنچی۔

بلوچستان

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 16 ہزار 407 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور یہ 156 تک پہنچ گئیں۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 224 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 24 ہزار 218 ہوگئی۔

دارالحکومت میں کورونا سے مزید 2 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 257 ہوگئیں۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 106 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار 455 ہوگئی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں گزشتہ کچھ روز سے کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے 2 اموات کا اضافہ بھی رپورٹ ہوا اور یہ تعداد 121 تک پہنچ گئیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وبا کے 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 452 ہوگئی۔

وادی میں اموات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور جاں بحق مریضوں کی تعداد 93 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 599 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 824 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 359032

اموات: 7160

صحتیاب: 323824

فعال کیسز: 28048

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 680 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 10 ہزار 450 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 42 ہزار 370 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 407 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 ہزار 218، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 452 اور آزاد کشمیر میں 5 ہزار 455 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 2747

پنجاب: 2475

خیبرپختونخوا: 1311

بلوچستان: 156

اسلام آباد: 257

آزاد کشمیر: 121

گلگت بلتستان: 93

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024