• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

باکسر عامر خان کی گاڑی بدترین حادثے کا شکار

شائع November 16, 2020
حادثے کا شکار ہونے والی باکسر کی گاڑی کی مالیت 2 کروڑ روپے تک تھی، برطانوی اخبار—فائل فوٹو: انسٹاگرام
حادثے کا شکار ہونے والی باکسر کی گاڑی کی مالیت 2 کروڑ روپے تک تھی، برطانوی اخبار—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر 33 سالہ عامر خان کی لگژری کار انگلینڈ میں بدترین روڈ حادثے کا شکار ہوگئی۔

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق عامر خان نے 15 نومبر کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بدترین حادثے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ حادثہ کس قدر خطرناک تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عامر خان کی تقریباً 2 کروڑ پاکستانی روپے مالیت کی لگژری مرسڈیز ایس 350 کار تیز رفتاری کے باعث خطرناک حادثے کا شکار ہوئی۔

عامر خان کی گاڑی رگبی سے برمنگھم جانے والے ایم سکس موٹروے پر بدترین حادثے کا شکار ہوئی۔

عامر خان نے اپنی اسٹوری میں واضح کیا کہ بدترین حادثے میں وہ خیریت سے رہے، تاہم حادثہ اس قدر خطرناک تھا کہ انہیں لگا کہ شاید گاڑی دو مرتبہ کسی چیز سے ٹکرائی ہے۔

باکسر نے حادثے کی اطلاع انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی—اسکرین شاٹ
باکسر نے حادثے کی اطلاع انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی—اسکرین شاٹ

پاکستانی نژاد باکسر نے بتایا کہ تیز رفتاری کے باعث گاڑی ان کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور وہ موٹروے کے بیریئر سے جاٹکرائی اور گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: باکسر عامر خان کی کورونا متاثرین کیلئے بڑی پیشکش

باکسر کی جانب سے شیئر کی گئی گاڑی کی تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ حادثہ شدید تھا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ عامر خان کے ساتھ گاڑی میں اور کون سفر کر رہا تھا، تاہم باکسر نے واضح کیا کہ وہ خیریت سے ہیں۔

خیال رہے کہ عامر خان کی گاڑی پہلے بھی روڈ حادثے کا شکار ہوچکی ہے، تاہم خوش قسمتی سے پہلے بھی صرف ان کی گاڑی کو ہی نقصان پہنچا تھا۔

عامر خان کے پاس کروڑوں روپے مالیت کی مہنگی گاڑیاں ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عامر خان کے پاس کروڑوں روپے مالیت کی مہنگی گاڑیاں ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

عامر خان اپنی قیمتی اور مہنگی ترین گاڑیوں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے حادثے کا شکار مذکورہ گاڑی کو 2 سال قبل خریدا تھا جب کہ رواں سال انہوں نے مرسڈیز کے نئے ماڈل کی مہنگی کار بھی خریدی تھی۔

مزید پڑھیں: باکسر عامر خان کا لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کا اعلان

عامر خان کے پاس کروڑوں روپوں کی مالیت کی لمبرگینی سمیت دیگر قیمتی گاڑیاں موجود ہیں اور وہ اپنی گاڑیوں کے ساتھ تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حال ہی میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ مزید ڈھائی لاکھ پاؤنڈ یعنی پاکستانی تقریباً 5 کروڑ روپے نئی لگژری گاڑی خریدنے پر خرچ کریں گے۔

عامر خان نے 2011 میں پاکستانی نژاد برطانوی ماڈل فریال مخدوم سے شادی کی تھی اور ان سے تین بچے بھی ہیں، وہ پاکستان میں مختلف سماجی مسائل پر کام بھی کرتے ہیں۔

عامر خان متعدد بار پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں اور وہ پاکستان میں باکسنگ سمیت مختلف سماجی مسائل اور اسپورٹس کی بہتری کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024