• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سائرہ یوسف اور شہریار منور کے بولڈ فوٹو شوٹ پر مداح ناراض

شائع November 16, 2020
دونوں نے فیشن میگزین اوکے کے لیے فوٹو شوٹ کروایا—فوٹو: اوکے میگزین
دونوں نے فیشن میگزین اوکے کے لیے فوٹو شوٹ کروایا—فوٹو: اوکے میگزین

ماضی میں سائنس فکشن فلم 'پروجیکٹ غازی' اور رومانٹک ڈراما سیریل 'تنہائیاں: نئے سلسلے' میں ایک ساتھ اداکاری دکھانے والے اداکار سائرہ یوسف اور شہریار منور کے بولڈ فوٹو شوٹ پر ان کے مداح ان سے ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔

سائرہ یوسف اور شہریار منور نے حال ہی میں فیشن اینڈ لائف اسٹائل میگزین' اوکے' کے لیے فوٹو شوٹ کروایا، جس میں وہ کافی بولڈ انداز میں دکھائی دیے۔

دونوں اداکاروں نے 'اوکے' میگزین کو انٹرویو بھی دیا، جس میں انہوں نے اداکاری، آنے والے اپنے ڈراموں، فلموں اور ویب سیریز سمیت ذاتی زندگی سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انٹرویو کے دوران جہاں سائرہ یوسف نے طلاق کے بعد تن تنہا بیٹی کی پرورش کے معاملے پر کھل کر بات کی، وہیں انہوں نے اپنے کیریئر اور ترجیحات سے متعلق بھی کھل کر بات کی۔

سائرہ یوسف نے بتایا کہ ویب سیریز میں کام کرنا تقریبا فلموں میں کام کرنے کی طرح ہی ہے جب کہ ڈرامے میں کام کرنا مختلف ہوتا ہے۔

بعض مداحوں نے فوٹو شوٹ کو قابل اعتراض بھی قرار دیا—فوٹو: شہریار منور انسٹاگرام
بعض مداحوں نے فوٹو شوٹ کو قابل اعتراض بھی قرار دیا—فوٹو: شہریار منور انسٹاگرام

ایک سوال کے جواب میں سائرہ یوسف نے بتایا کہ ماضی میں گلوکار عاصم اظہر ان پر فدا تھے مگر اب ایسا نہیں، اب تو دونوں ایک دوسرے کے ساتھ متعدد بار کام کر چکے ہیں اور اب دونوں بہترین دوست ہیں۔

انٹرویو کے دوران شہریار منور نے بھی اپنے کیریئر، آنے والے منصوبوں اور مستقبل کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

شہریار منور نے اپنی والدہ، بہنوں اور خاندان کی دیگر خواتین کو اپنی پسندیدہ اور رول ماڈل خواتین قرار دیا۔

ایک سوال کے جواب میں شہریار منور نے بتایا کہ اسکرین پر ان کی کیمسٹری ماہرہ خان، مایا علی، آمنا الیاس اور میرا سیٹھی سمیت کسی سے بھی اچھی نہیں ملتی۔

دونوں کو فوٹو شوٹ میں رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے—فوٹو: شہریار منور انسٹاگرام
دونوں کو فوٹو شوٹ میں رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے—فوٹو: شہریار منور انسٹاگرام

انٹرویو کے دوران سائرہ یوسف اور شہریار منور نے اپنے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔

دونوں نے میگزین کے لیے خصوصی فوٹو شوٹ بھی کروایا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور بولڈ تصاویر پر دونوں کے مداح ناراض دکھائی دیے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اگرچہ سائرہ یوسف نے اپنے انسٹاگرام پر فوٹو شوٹ کی زیادہ تصاویر شیئر نہیں کی، تاہم شہریار منور نے زیادہ تصاویر شیئر کیں، جن میں متعدد بولڈ بھی تھیں۔

میگزین کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی دونوں کی تصاویر شیئر کی گئیں، جب کہ میگزین میں انٹرویو کے ساتھ بھی ان کی تصاویر کو زینت بنایا گیا۔

زیادہ تر مداحوں نے سائرہ یوسف کی جانب سے بولڈ فوٹو شوٹ کروانے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بتایا کہ ان سے انہیں ایسی اُمید نہیں تھی۔

زیادہ تر لوگوں نے سائرہ یوسف کو تنقید کا نشانہ بنایا—فوٹو: اوکے میگزین
زیادہ تر لوگوں نے سائرہ یوسف کو تنقید کا نشانہ بنایا—فوٹو: اوکے میگزین

بعض مداحوں نے سائرہ یوسف کو یاد دلایا کہ وہ ایک بچی کی ماں ہیں، انہیں ایسا لباس پہننے سے قبل اس سے متعلق سوچنا چاہیے تھا۔

کچھ مداحوں نے سائرہ یوسف کے بولڈ فوٹو شوٹ اور ایسے ہی دیگر کارناموں کو ان کی طلاق کا سبب بھی قرار دیا۔

تاہم متعدد مداحوں نے ان کے فوٹو شوٹ کو پسند بھی کیا اور مطالبہ کیا کہ اب دونوں آن اسکرین بھی رومانوی جلوے دکھائیں۔

دونوں کے فوٹو شوٹ کو نامناسب قرار دیا گیا—فوٹو: شہریار منور انسٹاگرام
دونوں کے فوٹو شوٹ کو نامناسب قرار دیا گیا—فوٹو: شہریار منور انسٹاگرام

خیال رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کے درمیان رواں برس فروری کے اختتام پر طلاق ہوگئی تھی، دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں نومبر 2019 میں آنا شروع ہوئی تھیں۔

دونوں نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کی ایک 6 سالہ بیٹی نورے بھی ہے، ان کی جوڑی کا شمار شوبز انڈسٹری کی مقبول اور خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا تھا۔

سائرہ سے طلاق کے بعد مئی میں شہروز سبزواری نے ماڈل و اداکارہ صدف کنول سے سادگی سے شادی کرلی تھی۔

شہروز سبزواری کی شادی کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ سائرہ یوسف بھی شادی کرلیں گے، تاہم تاحال انہوں نے نہ تو شادی کی ہے اور نہ ہی ان کے کسی سے تعلقات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

دونوں اداکاروں نے تنقید پر کوئی رد عمل نہیں دیا—فوٹو: شہریار منور انسٹاگرام
دونوں اداکاروں نے تنقید پر کوئی رد عمل نہیں دیا—فوٹو: شہریار منور انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024